قومی

Sittwe Port: India’s Move Against China: شمال مشرق کو جوڑنا ہی نہیں، چین کو بھی کاؤنٹر کرنے کی حکمت عملی

میانمارمیں ہندوستان کی تزویراتی طور پر اہم سیتوے بندرگاہ کام کرنے لگی ہے۔ گزشتہ ہفتے مرکزی وزیرسربانند سونووال نے اس جہازکا استقبال کیا جو کولکاتا سے 5 دن پہلے بندرگاہ پر روانہ ہوا تھا۔ اس موقع پرسونووال نے کہا تھا، “یہ میانماراورہندوستان کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تجارت کو بڑے پیمانے پرمضبوط کرے گا اورایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کو تیزکرنے میں مددگارثابت ہوگا۔”

 مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ستوے بندرگاہ جنوب مغربی ایشیا کے گیٹ وے کے طورپرکام کرے گی، جہاں سے ترقی اورپیش رفت شروع ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ 484 ملین ڈالر والی کلادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ (کے ایم ٹی ٹی پی) کا حصہ ہے اوراسے ہندوستان کی طرف سے جاری کردہ گرانٹ سے تعمیر کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد شمال مشرقی ہندوستان میں بہتر رابطے کے لئے ایک متبادل روٹ کو تیار کرنا ہے۔ بندرگاہ میانمارکے پلیٹوا سے اندرون ملک آبی گزرگاہ کے ذریعہ اورپلیٹوا سے میزورم کے زورینپوئی تک سڑک کے ذریعے منسلک ہے۔ ابھی تک، سلی گوڑی روٹ، جسے چکن نیک کاریڈورکہا جاتا ہے، شمال مشرقی ریاستوں میں نقل و حمل کا واحد آپشن تھا۔

مرکزی حکومت کے مطابق، یہ راستہ شمال مشرق اور ہندوستان کے دیگر حصوں میں تجارت اور تجارت کے لحاظ سے بہت کفایتی ہے۔ سربانند سونووال نے کہا کہ ستوے پورٹ کے آپریشن سے چکن نیک کاریڈورکے مقابلے مال برداری کی لاگت میں 50 فیصد کمی آئے گی۔ انہوں نے بتایا، ”کولکاتا سے اگرتلہ کا فاصلہ 1600 کلومیٹر ہے اوراسے مکمل کرنے میں ٹرنکوں کو 4 دن لگ جاتے ہیں۔ اب ستوے سے چٹے گانگ اور چٹے گانگ سے سربھومی اورسربھومی سے اگرتلہ کا فاصلہ صرف 2 دن میں طے کیا جا سکتا ہے۔ اس سے لاگت اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔“

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago