قومی

India’s Q1 FY25 GDP Grows At 6.7%: Official Data: ہندوستانی معیشت کو لگا بڑا جھٹکا، ملک کی جی ڈی پی 15 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچی

کیا ہندوستانی معیشت میں کساد بازاری کے آثار نظر آنے لگے ہیں؟ یہ سوال اس لیے پیدا ہوتا ہے کیونکہ جمعہ کو ملک کی اقتصادی ترقی کے اعداد و شمار اور بنیادی صنعت کی ترقی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ آر بی آئی کے تخمینوں کے برعکس، ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو رواں مالی سال 2024-25 کے اپریل-جون میں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے اور اب یہ 6.7 فیصد  پہنچ گئی ہے۔حکومت ہند کے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے جمعہ کو جی ڈی پی کی شرح نمو کے سرکاری اعداد و شمار جاری کئے۔

 اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.7 فیصد رہی۔ پچھلے مہینے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اپنی دو ماہی مانیٹری پالیسی میں اپریل-جون سہ ماہی میں 7.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔لیکن یہ تخمینہ غلط ثابت ہوگیا ہے۔ زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے، جو ہندوستان کے اہم ترین شعبے سمجھے جاتے ہیں۔ زرعی شعبے کی بات کریں تو اپریل سے جون 2025 کے درمیان زرعی شعبے کی شرح نمو 2 فیصد تک گر گئی ہے۔ جبکہ مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں یہ 3.7 فیصد تھی۔

اس کے بعد دیگر شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ اور بجلی کی صنعت کی ترقی کافی مضبوط رہی ہے۔ جون کی سہ ماہی میں بجلی کے شعبے کی شرح نمو 10.4 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 3.2 فیصد تھی۔جون کی سہ ماہی میں پبلک ایڈمن اینڈ سروس کی نمو 9.5 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 8.2 فیصد تھی۔اپریل تا جون سہ ماہی میں تجارت اور ہوٹلوں کی نمو گھٹ کر 5.7 فیصد رہ گئی۔ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں یہ 9.7 فیصد تھی۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

16 mins ago