ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں USD 305 ملین کا اضافہ ہوا، جو اب 654.271 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ اضافہ پچھلے ہفتے کے ہوئے اضافے بعد سامنے آیا ہے، جس میں گزشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ ہفتہ وار فائدہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتوں میں ہوئے ان حالیہ اضافوں سے پہلے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً چار ماہ سے مسلسل گراوٹ کا شکار تھے اور 11 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔
ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس سے قبل ستمبر میں 704.89 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے، لیکن اس کے بعد سے وہ اس سطح سے تقریباً 7 فیصد تک گر چکے ہیں۔ اس کمی کی بڑی وجہ آر بی آئی کی مداخلت ہے جس کا مقصد روپے کی تیز گراوٹ کو روکنا ہے، جو کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے۔ آر بی آئی لیکویڈیٹی کو منظم کرنے کے لیے فاریکس مارکیٹ میں اکثر مداخلت کرتا ہے۔ جب روپیہ مضبوط ہوتا ہے تو ڈالر خریدتا ہے اور کرنسی کو مستحکم کرنے اور ضرورت سے زیادہ گراوٹ کو روکنے کے لیے کمزور ہونے پر اسے فروخت کردیتا ہے۔
کیا کہتے ہیں تازہ اعداد و شمار
آر بی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کے اثاثے (FCA) – ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا حصہ یعنی USD 557.186 بلین ہیں۔ جب کہ سونے کے ذخائر کی مالیت USD 74.391 بلین ہے۔ خبر کے مطابق ہندوستان کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 10 سے 11 ماہ کی متوقع درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں ۔ ہندوستان نے 2023 میں اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 58 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ کیا تھا جو کہ 2022 میں USD 71 بلین کی زبردست مجموعی کمی کے برعکس تھا۔ وہیں 2024 میں ذخائر میں صرف 20 بلین امریکی ڈالر کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ اضافہ مارکیٹ کے استحکام میں بہتری کی نشان دہی کرتا ہے ۔ حالاں کہ عالمی اقتصادی غیر یقینی صورت حال اور گھریلو افراط زر کے خدشات آر بی آئی کی مستقبل کی مالیاتی پالیسیوں کو متاثر کرنے والے عوامل ہو سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…