مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو نئی دہلی میں ’’نکسل مُکت بھارت‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اپنائی گئی حکمت عملی کے تحت 31 مارچ 2026 تک اس ملک سے ہتھیار بند نکسل ازم مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ امت شاہ نے کہا ’’میں دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ 31 مارچ 2026 تک ملک نکسل ازم سے آزاد ہو جائے گا۔ لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ نکسل ازم کا یہ مسئلہ کیوں پیدا ہوا، کیسے بڑھا اور کس نے اس کو نظریاتی اور مالی سپورٹ دیا۔ جب تک معاشرے میں بیٹھے ایسے افراد کو سمجھا نہیں جاتا، تب تک اس لڑائی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
نارتھ ایسٹ، جموں و کشمیر اور ریڈ کوریڈور کو مرکزی ترجیح
وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک کے تین اہم داخلی سلامتی ہاٹ اسپاٹ جموں و کشمیر، نارتھ ایسٹ اور ریڈ کوریڈور پر خصوصی توجہ دی۔ ان علاقوں میں دہائیوں سے بدامنی اور تشدد جاری تھا، جس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے اور ملک کے وسائل کا بڑا حصہ حفاظتی اقدامات میں استعمال ہوا۔ امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے ان علاقوں میں طویل المدتی اور منظم حکمت عملی اپنائی۔ سکیورٹی اور ترقی کے توازن کے لیے نارتھ ایسٹ کو ٹرین، ریلوے اور واٹر ویز سے جوڑا گیا۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ختم کر کے وہاں ترقی اور امن کی راہ کھولی گئی۔
نتائج اور اعداد و شمار
امت شاہ نے کہا کہ نارتھ ایسٹ میں سکیورٹی اہلکاروں کی اموات 2004-2014 کے مقابلے میں 2014-2024 میں 70 فیصد کم ہو گئی، جبکہ شہریوں کی ہلاکتوں میں 85 فیصد کمی ہوئی۔ ملک میں ہتھیار بند نکسلیوں کو مین اسٹریم میں لانے کے لیے 12 اہم امن معاہدے کیے گئے اور تقریباً 10,500 نوجوانوں نے ہتھیار ڈال کر مین اسٹریم میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
ریڈ کوریڈور پر کامیابی
انہوں نے کہا کہ کبھی ریڈ کوریڈور کے نام سے جانے جانے والے علاقے میں ملک کے 70 فیصد علاقے اور تقریباً 12 کروڑ لوگ نکسل ازم کے اثر میں تھے۔ مودی حکومت نے مکالمہ، سکیورٹی اور ہم آہنگی کے تینوں پہلوؤں پر کام کر کے اس علاقے میں سلامتی اور ترقی کی راہ ہموار کی۔ امت شاہ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی مضبوط حکمت عملی کی وجہ سے 31 مارچ 2026 تک بھارت مکمل طور پر ہتھیار بند نکسل ازم سے آزاد ہو جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…