Categories: قومی

India’s exports: ٹیرف کو لے عالمی غیر یقینی صورت حال کے باوجود ہندوستان کی برآمدات میں ہوگا اضافہ، ڈائرکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ کا بیان

ڈائرکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ سنتوش کمار سارنگی نے کہا کہ عالمی تجارت اور ٹیرف کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کے باوجود ہندوستان کی برآمدات میں آنے والے سالوں میں اضافے کی ہی توقع ہے۔ برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ موجودہ عالمی تجارتی شکلوں کو نیویگیٹ کرنے کے لیے عملی اور دانشمندی سے راستہ اختیار کریں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ منظر نامہ ہندوستان کے لیے متنوع کاموں کے لیے ایسا ’’سنہرا‘‘ موقع پیش کرتا ہے، جس سے برآمدات کو فروغ ملے گا اور مینوفیکچرنگ مسابقت میں اضافہ ہوگا۔ فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز (ایف آئی ای او) کے زیر اہتمام منعقدہ Sourcex India 2025 شو میں سنتوش کمار نے کہا کہ ’’تجارت اور ٹیرف سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہماری برآمدات مستقبل کے سالوں میں بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین جیسے ممالک پر باہمی محصولات یا درآمدی محصولات عائد کیے ہیں اور 2 اپریل کو ہندوستان پر بھی محصولات عائد کرنے کی بات کہی ہے۔ اس صورت حال میں کچھ برآمد کنندگان نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ انجینئرنگ اور فارما جیسے شعبوں پر امریکہ کی طرف سے ٹیکس عائد کرنے سے ہماری امریکہ برآمدات کو نقصان پہنچے گا، جو کہ ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

سارنگی نے کہا کہ رواں سال میں اشیا اور خدمات میں ہندوستان کی برآمدات 800 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔ پچھلے سال یہ اعداد و شمار 778 بلین ڈالر تھے۔ انھوں نے کہا ’’اگرچہ ہم برآمدات میں عارضی طور پر (حالیہ) مہینوں میں کمی دیکھ رہے ہیں، تاہم طویل مدتی نقطۂ نظر سے ہماری برآمد کنندگان برادری ہمیں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ انھیں موصول ہونے والے آرڈر انکوائریوں کی تعداد کافی مثبت ہے۔ اس سے مجھے یہ اعتماد ملتا ہے کہ ہماری برآمدات ہماری موجودہ سطحوں کے مقابلے میں بڑھیں گی۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے منسلک مراعات کی اسکیم (پی ایل آئی اسکیم) جیسے اقدامات سے ملکی صنعت کو مدد مل رہی ہے۔ فروری میں ہندوستان کی اشیا کی برآمدات مسلسل چوتھے مہینے 10.85 فیصد کم ہوکر 36.91 بلین ڈالر ہوگئیں۔ رواں مالی سال اپریل تا فروری کے دوران یہ 395.63 بلین ڈالر تھا۔ اس مدت کے دوران خدمات کی برآمدات کا تخمینہ 354.90 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

وہیں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی ای او کے ڈائریکٹر جنرل اجے سہائے نے کہا کہ ٹیرف سے متعلق خدشات کے باوجود ہندوستان کی برآمدات ایک صحت مند شرح نمو درج کریں گی۔ سہائے نے کہا ’’آرڈر بک کافی اچھی ہیں اور ٹیرف کی غیر یقینی صورت حال کے خاتمے سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

19 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

2 hours ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

3 hours ago