قومی

Indian Diaspora in US: امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں نے ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیسن اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعہ امریکی معاشرے میں اہم کردار ادا کیا: ایس جے شنکر

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی نژاد افراد نے ٹیکنالوجی، تعلیم، طب، کاروبار اور عوامی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں امریکی معاشرے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورۂ ہند کے موقع پر نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے میں قومی دن کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’امریکہ کے اعلانِ آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریب میں آپ سب کے ساتھ شامل ہو کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں سیکریٹری مارکو روبیو، سفیر سرجیو گور اور ان کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ جے شنکر نے کہا کہ امریکی اعلانِ آزادی نے دنیا کو ایسے نظریات دیے جنہوں نے جدید دنیا، شخصی آزادی، قانون کی حکمرانی، آزادیٔ اظہار اور جوابدہ حکومت جیسے تصورات کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے کہا: ’’ان نظریات نے دنیا بھر میں جمہوری تحریکوں اور آزادی کی جدوجہد پر اثر ڈالا۔ ہندوستان کے لیے یہ اثر فطری تھا کیونکہ ہمارا معاشرہ صدیوں سے تکثیریت اور مشاورت کی روایت کا حامل رہا ہے۔‘‘

دہشت گردی کے خلاف تعاون ضروری: جے شنکر

بھارتی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ہر شکل کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمیں دہشت گردی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر ہمیشہ واضح رہنا چاہیے، اسی لیے انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں ہمارا تعاون بے حد اہم ہے۔‘‘ جے شنکر نے کہا کہ امریکہ میں آباد ہندوستانی برادری دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیوں نے ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیسن، انٹرپرینیورشپ اور پبلک سروس میں امریکی معاشرے کے لیے بڑا تعاون دیا ہے۔‘‘

مودی اور ٹرمپ کی شراکت داری کا بھی ذکر

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کی مستقل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی سمت طے کی تھی، تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ایک خوشحال مستقبل تعمیر کر سکیں اور دنیا کی بھلائی میں کردار ادا کر سکیں۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی امریکی قومی دن کی تقریب میں شرکت کی تصاویر اور پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ بطور جمہوری اور کھلی معیشتوں کے حامل ممالک کئی مشترکہ اقدار رکھتے ہیں، اور دونوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مختلف شعبوں میں مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

امریکی سفیر سرجیو گور کا بیان

امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا: ’’آج رات نئی دہلی میں ہم امریکی آزادی کے 250 سال کا تاریخی سنگ میل منا رہے ہیں۔ سیکریٹری روبیو، ڈاکٹر ایس جے شنکر اور دیگر معزز مہمانوں کی میزبانی میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شام امریکہ کی آزادی، اختراع اور ہندوستان-امریکہ دوستی کے مضبوط رشتوں کے نام رہی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Saayoni Ghosh Statement: ’’راہل گاندھی کی قیادت میں ٹی ایم سی کے ساتھ جڑے کانگریس‘‘، سایونی گھوش کا مشورہ

این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: نوجوانوں کو بڑا تحفہ، 20ویں روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پی ایم مودی دیں گے تقرری نامے

20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…

1 hour ago

Moody’s India GDP Forecast: جی 20 ممالک میں بھارت سب سے آگے، موڈیز نے جی ڈی پی شرح نمو کا اندازہ بڑھا کر 7 فیصد کیوں کیا؟

موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…

3 hours ago