نئی دہلی :امریکہ کے 250ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نئی دہلی میں منعقد ایک خصوصی پروگرام اُس وقت مزید دلچسپ بن گیا، جب بھارت میں تعینات امریکی سفیر سرجیو گور نے اچانک امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو فون ملا دیا۔ چار روزہ دورۂ بھارت پر آئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ جیسے ہی سفیر نے اپنا فون اسپیکر پر رکھا، صدر ٹرمپ نے براہ راست تقریب کے شرکاء سے گفتگو شروع کر دی۔ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں کہا، “میں بھارت سے محبت کرتا ہوں، میں یہاں موجود سبھی لوگوں کو ہیلو کہنا چاہتا ہوں۔ مجھے وزیر اعظم نریندر مودی سے محبت ہے۔ مودی عظیم لیڈر ہیں، وہ میرے دوست ہیں اور میں ان کا سب سے بڑا فین ہوں۔”
امریکی صدر نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک پہلے کبھی اتنے قریب نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ انہوں نے کہا، “بھارت امریکہ پر سو فیصد بھروسہ کر سکتا ہے۔ اگر کبھی بھارت کو مدد کی ضرورت پڑے تو انہیں معلوم ہے کہ کہاں فون کرنا ہے، وہ سیدھے یہاں کال کر سکتے ہیں۔”ٹرمپ نے امریکی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس وقت ریکارڈ کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ دونوں نئی بلندیوں پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جو چاہے حاصل کر سکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مارکو روبیو کو مستقبل میں امریکہ کی تاریخ کے عظیم ترین وزرائے خارجہ میں شمار کیا جائے گا۔
دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ تقریب میں کوئی پرفارمنس پیش نہیں کر سکیں گے کیونکہ “سونی” کے ساتھ ان کے معاہدے کی شرائط انہیں غیر منظور شدہ پروگراموں میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید امریکہ کے 251ویں یوم آزادی کی تقریب میں ایسا ممکن ہو سکے۔
روبیو نے کہا کہ بھارت میں اس تاریخی تقریب کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت اور عوام کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔یہ تقریب نئی دہلی میں شاندار انداز میں منعقد کی گئی، جس میں سفارتی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے اچانک فون کال نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا اور حاضرین نے اس لمحے کو خوب سراہا۔
بھارت ایکسپریس اردو
این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے…
20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…
امت شاہ صبح 11 بجے ہبلی میں کے ایل ای جے جی ایم ایم میڈیکل…
سابق جج نے کہا، ’’ایک شخص کو بظاہر سیاسی آزادی حاصل ہو سکتی ہے، لیکن…
موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…
پاکستانی وفد کی مداخلت کے جواب میں آجاکیہ نے کہا کہ ان کی جانب سے…