پی ایم مودی روس کے سرکاری دورے پر ہیں ،اس دوران دونوں ممالک کے رہنماوں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔ البتہ اس ملاقات سے قبل ہندوستان روس دوستی کی ایک خوبصورت تصویر ماسکو کے سب سے بڑے تاریخی اوستانکینو ٹاور پر دیکھنے کو ملی ہے، جہاں روس اور ہندوستان دونوں کا قومی جھنڈہ روشن ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ اس ٹاور پر ترنگا کو روشن کرکے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ روس ہندوستان کیلئے اور ہندوستان روس کیلئے بہت ہی اہم ہے اور دونوں ملکوں کی دوستی بے مثال ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ صدر ولادی میر پیوتن کی دعوت پر وزیراعظم دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔ یہاں وزیر اعظم روسی صدر کے ساتھ 22ویں روس-ہندوستان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی متوقع ہے۔ ماسکو ایئرپورٹ پر روس کے پہلے نائب وزیراعظم ڈینس مانتوروف نے وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو یہاں ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس کے بعد وہ ہوٹل میں قیام کررہے ہیں ۔
پی ایم مودی اس دورے کے دوران ایک طرف جہاں سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے وہیں دوسری جانب روس میں مقیم ہندوستانیوں کو بھی خطاب کریں گے ۔ پی ایم مودی کی روسی صدر کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی متوقع ہے جس دوران روس میں گمراہ کرکے بھیجے گئے ہندوستانی جوان جو جنگ میں شامل ہیں ،ان کی گھر واپسی اور سلامتی کے معاملے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے ہندوستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 2019 کے بعد پی ایم مودی کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے اور یہ ان کی تیسری میعاد کا پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے۔ 9 جولائی کو روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مودی آسٹریا روانہ ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…