نئے سال کی شروعات ایک دلخراش خبر کے ساتھ ہوئی۔ تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں کے چِلپور منڈل کے مَلکاپور گاؤں کے رہائشی تھوکلہ رتک ریڈی اعلیٰ تعلیم کے لیے جرمنی گئے تھے، لیکن نئے سال کے دن ہی ان کے اپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔
موت کیسے ہوئی؟
آگ سے بچنے کے لیے رتک ریڈی نے عمارت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، مگر علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ اس واقعے نے پورے ملکاپور گاؤں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
خاندان اور علاقے میں سوگ کی لہر
رتک ریڈی کی ناگہانی موت سے خاندان، دوستوں اور مقامی لوگوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گاؤں کے لوگ اس باصلاحیت طالب علم کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی سفارت خانے کے اہلکار اس مشکل وقت میں خاندان کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں بھی آتش زدگی
نئے سال کے پہلے دن سوئٹزرلینڈ میں بھی ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک لگژری الپائن اسکی بار میں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 45 افراد ہلاک جبکہ 115 زخمی ہو گئے۔ اس سانحے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
نئے سال کی غمگین شروعات
جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے یہ واقعات نئے سال کی شروعات کو غمگین بنا گئے ہیں۔ تلنگانہ کا ملکاپور گاؤں اپنے ہونہار بیٹے کی موت سے ٹوٹ گیا ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ میں آتش زدگی نے بھی کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا۔ یہ واقعات اس جانب متوجہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی خوشیوں میں مگن ہوکر لاپرواہی نہ برتیں اور شعور کے ساتھ خوشیاںمنائیں ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ چاہے نئے سال کا جشن ہو یا کوئی بھی خوشی ، آتش بازی سے بہرحال پرہیز ہی کرنا بہتر ہے ورنہ اسی قسم کے شدید انجاموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر وہ خوشیاں چند لمحوں میں شدید غم میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…