قومی

Indian Railway new fare structure: ریلوے نے بڑھا دیا ٹرین کا کرایہ ، جانئے اب آپ کی جیب پر کتنا پڑے گا بوجھ

نئے سال سے پہلے ریلوے نے مسافروں کے لیے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ریلوے نے اپنے کرایوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد جنرل، میل/ایکسپریس اور اے سی کلاس کے ٹکٹ مہنگے ہو جائیں گے۔ریلوے کے مطابق یہ نئے کرایے 26 دسمبر 2025 سے نافذ کیے جائیں گے۔ تاہم، ریلوے نے واضح کیا ہے کہ مقامی ٹرینوں اور ماہانہ سیزن ٹکٹ (MST) کے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے نان اے سی کلاس میں فی کلومیٹر 2 پیسے اضافہ

ریلوے نے اپنے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 26 دسمبر 2025 سے نافذ ہوگا۔ 215 کلومیٹر سے زیادہ کے سفر پر جنرل کلاس میں فی کلومیٹر 1 پیسہ اضافہ کیا جائے گا۔ میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے نان اے سی کلاس میں فی کلومیٹر 2 پیسے اضافہ کیا جائے گا جبکہ اے سی کلاس میں بھی فی کلومیٹر 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر 500 کلومیٹر کی نان اے سی سفر پر مسافروں کو مجموعی طور پر 10 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔

ریلوے کی کرایا بڑھانے کی وجہ؟

ریلوے کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں نیٹ ورک اور ٹرینوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور بہتر آپریشن اور حفاظتی اقدامات کے لیے اسٹاف کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے تنخواہ اور الاؤنس کا خرچ بڑھ گیا ہے۔ مین پاور پر سالانہ خرچ 1.15 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے جبکہ اسٹاف کی پنشن پر 60,000 کروڑ روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں۔ 2024-25 کے دوران ریلوے کا کل آپریشنل خرچ 2.63 لاکھ کروڑ روپے رہا۔ اس لیے ریلوے نے اخراجات کو متوازن کرنے کے لیے محدود مسافروں کے کرایے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی مال برداری کی فیس بھی بڑھائی ہے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے سکیورٹی میں بھی کافی بہتری آئی ہے اور بھارت اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مال بردار نیٹ ورک بن چکا ہے جو تہواروں کے دوران 12 ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلا کر اپنی صلاحیت کا ریکارڈ قائم کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago