Indian Railway: یوپی کے متھرا کے قریب مال گاڑی کے 25 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ مال ٹرین کی کئی ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں اور نقصان پہنچا۔ اس کی وجہ سے متھرا پلول ریلوے روٹ مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے۔ راستہ صاف کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ جینت تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ یہ حادثہ رات تقریباً 9.30 بجے پیش آیا۔
15 سے زائد ٹرینیں ہوئیں متاثر
ٹرین پٹری سے اترنے کی وجہ سے دہلی کی طرف جانے والا ٹریک متاثر ہوا ہے۔ ریلوے کے مطابق 15 سے زائد ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ معلومات کے مطابق مال گاڑی ورنداون روڈ اسٹیشن سے 800 میٹر آگے پٹری سے اتر گئی۔ کوئلہ لے کر مال گاڑی دہلی کی طرف جارہی تھی۔ مال ٹرین کی 20 سے زائد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ کوچ ایک دوسرے پر چڑھ گئے ہیں۔ کوئلہ تمام پٹریوں پر پھیلا ہوا ہے۔
تین ریلوے لائنوں پر ٹریفک معطل
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق متھرا میں سورت گڑھ پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے جانے والی مال ٹرین کی 25 بوگیاں ورنداون کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ ڈویژنل ریلوے مینیجر تیج پرکاش اگروال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سورت گڑھ پاور پلانٹ جانے والی مال ٹرین کے 25 ڈبے ورنداون یارڈ کو عبور کرتے ہوئے پٹری سے اتر گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی وجہ سے تین ریلوے لائنوں پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
متاثر ہوئے سینکڑوں لوگ
اگروال نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ ریل ٹریفک کو بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ریلوے ٹریکس پر ٹریفک بند ہونے سے سیکڑوں افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔
بہار میں بھی پٹری سے اتری تھی مال گاڑی
دوسری طرف بہار کے سمستی پور اور مظفر پور میں مال ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔ بھلائی سے آنے والی مال ٹرین کی چار بوگیاں ریلوے ٹریک پر پٹری سے اتر گئیں۔ یہ واقعہ دیر شام مظفر پور کے نارائن پور ریلوے اسٹیشن اور سمستی پور مین ریلوے لائن کے قریب پیش آیا۔ اس دوران اپ اور ڈاؤن دونوں لائنوں پر درجنوں ٹرینیں متاثر ہوئی تھیں۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…