قومی

Indian Embassy issued advisory: ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں کے لیے بھارتی سفارتخانے نے جاری کی ایڈوائزری، احتیاط برتنے کی اپیل

بھارتی سفارتخانے نے ایران میں موجود بھارتی شہریوں کے لیے اتوار، 15 جون کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بھارتی شہری گھبرائیں نہیں بلکہ ہوشیاری سے کام لیں، اور تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔

ایڈوائزری میں تمام بھارتی شہریوں اور بھارتی نژاد افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں، غیر ضروری سرگرمیوں سے بچیں، بھارتی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں، اور مقامی حکام کی ہدایت کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول پر عمل کریں۔

گوگل فارم پُر کرنے کی ہدایت

بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک گوگل فارم شیئر کیا ہے، اور تمام بھارتی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فارم بھر کر اپنی تفصیلات فراہم کریں۔ سفارتخانے نے کہا:

“براہِ کرم یاد رکھیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، صرف احتیاط برتیں اور تہران میں بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔”

ٹیلیگرام لنک بھی جاری

تہران میں موجود بھارتی مشن نے ایک ٹیلیگرام لنک بھی فراہم کیا ہے تاکہ ایران میں موجود بھارتی شہری اس سے جڑ کر حالات سے متعلق اپڈیٹس حاصل کر سکیں۔

سفارتخانے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا:

“براہِ کرم نوٹ کریں کہ یہ ٹیلیگرام لنک صرف ان بھارتی شہریوں کے لیے ہے جو اس وقت ایران میں موجود ہیں۔”

ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں رابطے کے لیے کچھ فون نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ

جمعہ، 13 جون کی صبح اسرائیل نے ایران پر ایک بڑا حملہ کیا، جس میں ایران کے نیوکلیئر، میزائل اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کیے۔ اسرائیل نے مزید سخت حملے کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران کی کچھ میزائلیں اسرائیل کی ایئر ڈیفنس سسٹم کو چیر کر رہائشی عمارتوں پر گری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

13 minutes ago

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

49 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

51 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

2 hours ago