قومی

Indian delegation: دہشت گردی کی حمایت پر پاکستان کو عالمی سطح پر گھیرنے کی تیاری، اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی ادارے کو بریفنگ دینے نیویارک پہنچا ہندوستانی وفد

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد اور آپریشن سندور سے پہلے دنیا بھر کے کئی ممالک کو پاکستانی حکومت کے ذریعے دہشت گردی کی حمایت پر بریف کرنے کے بعد اب ایک ہندوستانی وفد اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے ایک اہم ادارے کو دہشت گردی کی حمایت میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ دینے نیو یارک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بریفنگ میں دی ریسسٹنٹ فرنٹ (ٹی آر ایف) اور جموں و کشمیر میں حالیہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں اس کے ملوث ہونے کے حوالے سے مخصوص تفصیلات شامل ہوں گی، جس میں 26 لوگ مارے گئے تھے۔ ہندوستانی وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی مانیٹرنگ ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے والی ہے، جو نامزد دہشت گرد اداروں اور افراد کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

یو این او سی ٹی اور سی ٹی ای ڈی کو بھی دی جائے گی بریفنگ

اس کے علاوہ سرحد پار دہشت گردی پر خصوصی توجہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون میں تیزی لانے کے لیے بھی اقوام متحدہ کے پارٹنر ممالک کے ساتھ بات چیت کی توقع ہے۔ 1267 کمیٹی کے علاوہ یہ وفد اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی (UNOCT) اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ (CTED) کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔

UNOCT اقوام متحدہ کا ایک سیکرٹریٹ دفتر ہے جسے انسداد دہشت گردی میں بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات اور اثرات کا تجزیہ کرنے کا کام کرتا ہے اور ان خطرات کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کو مربوط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہیں CTED کا بنیادی کام انسداد دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ کی نگرانی اور معاونت ہے۔

ہندوستانی وفد کے اس نیو یارک دورے اور اقوام متحدہ کی ان کمیٹیوں سے ملاقاکت کا بنیادی مقصد سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے کو اجاگر کرنا اور پاکستان کی سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کے خلاف احتساب اور عالمی کارروائی کے لیے زور دینا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد حکومت نے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف عالمی برادری کے سامنے اپنے خدشات پیش کرنے میں تیزی لائی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

28 minutes ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

56 minutes ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

1 hour ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

2 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

3 hours ago