قومی

Indian Air Force’s “Operation Sindoor”: بھارتی فضائیہ کا “آپریشن سندور”، بہاولپور میں جیش محمد کے ہیڈکوارٹر پر بڑا فضائی حملہ

پاکستانی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے ’’آپریشن سندور‘‘ کے تحت پاکستان کے بہاولپور شہر میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد (JeM) کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ بہاولپور کے مرکز سبحان اللہ کمپلیکس پر کیا گیا جو اس دہشت گرد تنظیم کا اہم اڈہ سمجھا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں تقریباً 14 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے، جب کہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ مرکز سبحان اللہ کو نہ صرف جیش محمد کا آپریشنل مرکز سمجھا جاتا ہے بلکہ یہ تنظیم کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی رہائش گاہ بھی رہا ہے۔

بہاولپور پاکستان کا 12واں بڑا شہر ہے اور طویل عرصے سے جیش محمد کی سرگرمیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ کمپلیکس پاکستانی فوج کی 31ویں کور کے ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع ہے، جس سے شبہات پیدا ہوتے ہیں کہ جیش محمد کو پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل ہو سکتی ہے۔

مولانا مسعود اظہر کو 2019 میں اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔ وہ ایک عرصے سے بہاولپور میں کھلے عام سرگرم ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں اس کی عوامی موجودگی میں کمی آئی ہے۔ اب تنظیم کی کمان ان کے بھائی عبدالرؤف اظہر اور بعض دیگر سینئر رہنماؤں کے ہاتھ میں ہے۔ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی سخت پالیسی اور انسداد حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردی کے ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صورت حال کی سنگینی کے پیشِ نظر پورے صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق، تمام تعلیمی اداروں کو بدھ کے دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ حملوں کے فوراً بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا، جسے اب جزوی طور پر کھولا جا رہا ہے۔

بھارت کے ’آپریشن سندور‘ میں جن نو دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ان میں سے زیادہ تر وہی تھے جہاں سے بھارت پر حملوں کی سازشیں رچی جاتی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago