مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ہفتہ کو اپنے “ایکس” سوشل میڈیا ہینڈل پر خوشخبری شیئر کی۔ خواتین کی صحت کے لیے ملک گیر مہم میں بھارت نے تین گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔ یہ کامیابی ملک میں خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مرکزی وزارت صحت نے ” Swasth Nari, Sashakt Parivar’ Campaign”کے تحت تین گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔ یہ کامیابی روک -تھام اور خواتین پر مرکوز صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہندوستان کی بے مثال عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 17
ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک غذائیت کے مہینے کے ساتھ، مل کر اس ملک گیر مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں تمام ہیلتھ کیئر پلیٹ فارمز پر 11 کروڑسے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور 19.7 لاکھ ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ ریکارڈز قائم ہوئے
وزارت نے بتایا کہ ان ریکارڈوں میں ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم پر ایک ماہ میں 3.21 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی رجسٹریشن، ایک ہفتے میں 9.94 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ برسٹ کینسر کی اسکریننگ کے لیے آن لائن رجسٹریشن، اور 1.25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی وائی ٹل سائنس
اسکریننگ کے لیے رجسٹریشن شامل ہیں۔ مہم کے دوران 17.8 کروڑ سے زیادہ بلڈ پریشر اور 17.3 کروڑ ذیابیطس کی اسکریننگ کی گئی۔ 20 سے زائد وزارتوں نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا ایک مضمون سوشل…
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی میں واقع اپنی سرکاری…
10 اکتوبر کو جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت،…
مباحثوں کا محور ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں کا تحفظ، بارش کے پانی کا ذخیرہ،…
اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…