قومی

India-Switzerland Ties: ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ دونوں جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی، مذاکرات اور سفارت کاری کے تئیں مشترکہ عزم رکھتے ہیں اور دونوں ممالک عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ حیدرآباد ہاؤس، نئی دہلی میں سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ دونوں جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم عالمی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ چاہے یوکرین کا معاملہ ہو یا مغربی ایشیا کا، ہندوستان نے امن کی ہر بامعنی کوشش کی مسلسل حمایت کی ہے۔ ہم اس بات پر بھی متفق ہیں کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔‘‘

ای ایف ٹی اے کے ساتھ تاریخی معاہدے کا ذکر

سوئس صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’مجھے سوئٹزرلینڈ کے صدر کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ میں ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات کے تئیں ان کے عزم کی قدر کرتا ہوں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی ذاتی حمایت سے ہم نے ای ایف ٹی اے ممالک کے ساتھ تاریخی تجارت و اقتصادی شراکت داری معاہدہ (TEPA) کیا تھا۔ یہ ہندوستان کا کسی یورپی اقتصادی بلاک کے ساتھ پہلا ایف ٹی اے ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سرمایہ کاری، اختراع، روزگار اور باہمی خوشحالی کے لیے ایک پرعزم خاکہ ہے۔ اس کے تحت اگلے 15 برسوں میں ہندوستان میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 10 لاکھ براہِ راست ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف ہے۔

دفاع اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پی ایم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی جڑیں کئی صدیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انیسویں صدی میں سوامی وویکانند نے سوئس الپس اور ہمالیہ کے درمیان مماثلت کا ذکر کیا تھا، جبکہ مہاتما گاندھی نے بھی سوئٹزرلینڈ میں وقت گزارا تھا۔ ان تاریخی یادوں نے دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کو بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’آج اختراع، بنیادی ڈھانچہ اور جدید ٹیکنالوجی ہماری دوستی کے مضبوط ستون بن کر ابھرے ہیں۔ آج کے سربراہی اجلاس کے ساتھ ہم اپنی شراکت داری کو نئی رفتار اور نئی بلندی دینے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ان کی اور صدر گائے پارمیلن کی بات چیت میں فوجی تبادلوں، دفاعی پیداوار اور تعاون کے نئے امکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جوہری توانائی کے شعبے میں مشترکہ کوششوں کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ہندوستانی برآمدات اور سوئس سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور

پی ایم مودی نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہندوستانی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو مزید آسان بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس سے ہندوستان کی زرعی، ادویات، ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ مصنوعات کی سوئٹزرلینڈ کو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہندوستان بایوٹیک، لائف سائنسز، بینکنگ، انشورنس، فوڈ پروسیسنگ اور پائیداری جیسے اہم شعبوں میں سوئٹزرلینڈ کی نئی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے باہمی رشتوں کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آج دستخط کیے گئے مائیگریشن اینڈ موبیلیٹی پارٹنرشپ ایگریمنٹ اور ینگ پروفیشنلز ایگریمنٹ کے ذریعے ہندوستانی طلبہ، محققین، پیشہ ور افراد اور نوجوانوں کے لیے سوئٹزرلینڈ میں کئی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

21 minutes ago

Rahul Gandhi: ’گیانیش کمار نے فارم-6 میں غیر قانونی تبدیلی کر کے عہدے کا غلط استعمال کیا‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…

2 hours ago