آپریشن سندور آؤٹ ریچ
ٹوکیو: ٹوکیو پہنچنے والے بھارتی ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ کامیاب رہا۔ وفد کے ایک اہم رکن سابق وزیر قانون اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے کہا کہ جاپان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا دکھا۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا، ’’یہ دورہ بہت کامیاب رہا، ہم سب یہاں ایک ساتھ ہیں، یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہم نے جن کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ان سے بے حد اچھا رسپانس ملا۔ خاص طور پر دہشت گردی کے معاملے پر، جاپان ہمارے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ دہشت گردی کے معاملے پر ہم جن سے بھی ملے، ان سے بے مثال حمایت ملی۔ ہم یہاں سے خوشی خوشی لوٹ رہے ہیں۔‘‘
جاپان میں ہندوستان کے سفیر سی بی جارج نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’جاپان پہلا ملک ہے جہاں ہمارے وفد نے دورہ کیا۔ دو دن پہلے وفد پہنچا تھا۔ پہنچنے کے ساتھ ہی ملاقاتوں کا دور مسلسل جاری ہے۔ ہم نے جاپان کے وزیر خارجہ، سابق وزیر اعظم سوگا، پارلیمنٹ کے اسپیکر، اور کئی کمیٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ ہماری تجویز اور مقصد بالکل واضح تھا کہ دہشت گردی پر ہماری زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے جس بھی پلیٹ فارم پر اپنے خیالات پیش کیے، مکمل حمایت حاصل ہوئی۔‘‘
ہند نژاد لوگوں سے بھی کی ملاقات: سارنگی
ایم پی اپراجیتا سارنگی نے کہا، ’’یہاں ہم نے وزیر خارجہ، سابق وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، اس کے علاوہ ہند نژاد لوگوں سے بھی ہم نے ملاقات کی۔ ہمارا مقصد پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی کو بے نقاب کرنا تھا اور ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی پاگل کتا ہے تو پاکستان جنگلی…، ابھیشیک بنرجی نے جاپان میں بتایا – بحران میں کیسا ہو اپوزیشن کا کردار
جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت میں جاپان کے تین روزہ دورے پر آئے وفد میں سلمان خورشید، پردان بروا، برج لال، ڈاکٹر ہیمانگ جوشی، اپراجیتا سارنگی، ابھیشیک بنرجی، جان برٹاس شامل تھے۔ ان کے ساتھ سابق سفارت کار موہن کمار بھی شامل ہیں۔ یہ وفد 22 سے 24 مئی تک جاپان میں تھا۔ اس وفد کو انڈونیشیا، ملیشیا، جمہوریہ کوریا، جاپان، سنگاپور کا دورہ کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…
ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارت نے 30 طلائی سمیت 114 تمغے جیتے۔ تاریخی کارکردگی…
فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…
ایئر شو میں چنئی اور گوالیار سمیت ملک کے 12 ایئر بیس سے طیاروں نے…
’من کی بات‘ کی 139ویں قسط میں دریا کی بحالی کا ذکر، بارش کے پانی…