پاکستان کی بوکھلاہٹ جاری ہے، اس لئے وہ ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ حالانکہ ہماری مضبوط اورجانبازفوج نے پاکستان کی ہرکوشش کوناکام بنایا ہے۔ وہیں پاکستان نے آج ایک بارپھرجموں، پٹھان کوٹ، اری اور پونچھ وغیرہ میں ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ اری میں گولہ باری شروع کردی ہے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کو جواب دیا ہے اورسبھی ڈرون کو مارگرایا ہے۔ وہیں بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ پاکستان جس طرح کی حرکتیں کررہا ہے، وہ اس کے وجود کے لئے بھی بڑا خطرہ ہے۔ ہند-پاک کے درمیان حالات خراب ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل 2025 کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ ابھی آئی پی ایل کے 13 میچ باقی ہیں، ان کے لئے ایک ہفتے کے بعد شیڈول جاری کیا جائے گا۔ وہیں آج بھی پی ایم مودی اورہوم منسٹر امت شاہ نے ہائی لیول میٹنگ کی ہے اورآگے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ پی ایم مودی نے تینوں افواج کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ سرحدی علاقوں میں گاڑیوں کی انٹری پرپابندی لگا دی گئی ہے اوربازار کو بند کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر پاکستان پھرکوئی ناپاک حرکت کرے تو اس سے عام شہریوں کو بچایا جاسکے۔
فارن منسٹری یا وزارت خارجہ نے آج پھرپریس بریفنگ میں جہاں پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا، وہیں ساتھ ہی ہندوستانی میڈیا میں بھی آئی کچھ خبروں کوبھی غلط ثابت کردیا۔ اس لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تصدیق شدہ خبریں ہی آپ تک پہنچائی جائیں۔ بہرحال حکومت کی طرف سے میڈیا کے لئے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تاکہ ہندوستان کی سالمیت کا خیال رکھا جائے۔ فارن منسٹری یا وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں فارن سکریٹری وکرم مصری، کرنل صوفیہ قریشی اورونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی بزدلی اورہندوستانی فوج کی طرف سے کی گئی جوابی کارروائی نے تفصیل بتائی۔ کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ 9-8 مئی کی رات پاکستان نے فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنانے کے مقصد سے 300 سے 400 ڈرون سے حملہ کیا۔ اتنے بڑے ڈرون حملے کا مطلب یہ تھا کہ وہ ہندوستان کے ایئرڈیفنس سسٹم کی طاقت کا پتہ لگانا چاہتے تھے۔ ہندوستان نے بیشترڈرون کوتباہ کردیا۔ حالانکہ ڈرون کے جو ملبے ملے، اس سے پتہ چلا کہ یہ ڈرون ترکیہ کے تھے۔
وہیں فارن سکریٹری وکرم مصری نے بھی پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ وکرم مصری نے بتایا، امرتسرپرحملہ کرنے والے پاکستان کا بیان انتہائی حیران کرنے والا ہے۔ پاکستان نے ڈرون حملے کی ناکامی کے باوجود اپنے شہری ہوائی علاقوں کوبند نہیں کیا، جوخطرناک اورغیرذمہ دارانہ ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل فلائٹس کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔ انہوں نے یہ بتایا کہ پاکستان نے گرودوارے اورچرچ کو بھی نشانہ بنایا۔ پاکستان جھوٹ بولتا رہا ہے اورایک بارپھرجھوٹ پھیلا رہا ہے۔ ونگ کمانڈرویومیکا سنگھ نے کہا کہ پاکستانی حملے کے جواب میں پاکستان کے چارایئرڈیفنس سائٹس پرمسلح ڈرون داغے گئے۔ پاکستان نے ایل اوسی پارکرکے گولی باری بھی کی، جس کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے کچھ جوانوں کوچوٹیں آئی ہیں۔ ہندوستان کی جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کوبھی زبردست نقصان اٹھانا پڑا۔ بہرحال پاکستان کے ہرحملے کا جواب ہندوستان مضبوطی سے دے رہا ہے اورہماری فوج ہرمحاذ پرتیارہے۔ پاکستان جتنا جلدی سمجھ جائے، اس کے حق میں اتنا ہی بہتر ہے۔
وزیر اعظم نے گجرات کی ایک منفرد پہل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا…
من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج 27…
’سریلا سفر-30‘ کے ذریعے بالی ووڈ کی ان میلوڈیز کو یاد کیا جاتا ہے جو…
دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…
اپنے امریکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے…
انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…