نئی دہلی: پاکستان سے کشیدگی کے درمیان ملک کے 244 اضلاع میں بدھ کوماک ڈرل ہوگی۔ 22 اپریل کوپہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان سے بڑھتی کشیدگی کے درمیان وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ماک ڈرل کے دوران شہریوں کوہوائی حملے سے بچنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔
ڈرل کے دوران سائرن بھی بجیں گے۔ مرکزی حکومت نے تمام شریک ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی انخلاء کی حکمت عملیوں پرنظر ثانی کریں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ مکمل مشق کومؤثرطریقے سے انجام دیا جائے۔ مشق کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن چلانا اورشہریوں کوکسی بھی حملے کی صورت میں اپنی حفاظت کے لیے حفاظتی پہلوؤں پرٹریننگ یا تربیت دینا شامل ہے۔ دیگراقدامات میں کسی حادثے کی صورت میں بلیک آؤٹ اقدامات، اہم پلانٹس اورتنصیبات کا تحفظ اورانخلاء کے منصوبوں کواپ ڈیٹ اورپریکٹس کرنا شامل ہیں۔ موک ڈرل سے ایک دن پہلے منگل کو وزارت داخلہ میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ لوگوں کوکس طرح تربیت دی جائے۔
ماک ڈرل میں اس بات پر توجہ رہے گی
ماک ڈرل میں کیا کیا ہوگا؟
ہوائی حملے کا اشارہ کرنے والے سائرن عام شہریوں کو ٹریننگ، شہروں میں اچانک بجلی بند ہوجائے گی، فوج کے ٹھکانوں اور پاور پلانٹ جیسے اہم مقامات کو پوشیدہ کردیا جائے گا۔
کیا کرنے سے بچیں؟
ہوائی حملے کی وارننگ کے دوران باہریا کھڑکیوں کے پاس جانے سے بچیں۔ اس کے بجائے گھرکے اندررہیں، گھروں کی لائٹ کوبند کر دیں۔ سبھی دروازے اورکھڑکیاں بند کرنا اورہدایات کے لئے ریڈیویا ٹی وی دیکھ کرخود کوالرٹ رکھنا بھی اہم ہے۔ اگرآپ سائرن سنتے ہیں تو ضروری احتیاط برتیں۔ جب تک احکامات نہ دیئے جائیں تب تک اپنے محفوظ مقام کو نہ چھوڑیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…