Iltija Mufti on India Pakistan Tension: ہندوستان-پاکستان کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہیں۔ اس درمیان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اورجموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے امن وامان کی اپیل کی ہے۔ ہفتہ (10 مئی) کو انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرپوسٹ کرکے کشمیرمیں خراب ہوتی صورتحال اور ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔
التجا مفتی نے اپنے پوسٹ میں لکھا، “سری نگرمیں اس وقت مسلسل دھماکے ہو رہے ہیں۔ اس پاگل پن کا خاتمہ کب ہوگا؟ دوایٹمی طاقتیں تباہ کن جنگ کے دہانے پرکھڑی ہیں۔ سمجھداری اورامن کی آوازیں ان لوگوں کے شورمیں دب رہی ہیں جو اس تباہی اورتشدد کی ستائش کررہے ہیں۔ امن کی امید کرنا آپ کو کم ہندوستانی نہیں بناتا، بلکہ یہی آپ کو انسان بناتا ہے۔”
لیڈرشپ کا کردار نبھائے ہندوستان: محبوبہ مفتی
وہیں محبوبہ مفتی نے امن کی پہل کی ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعہ ہندوستان کو قیادت کا کردار نبھانا چاہئے۔ انہوں نے لکھا، ”شروعات میں بھلے ہی امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ امریکہ، ہندوستان-پاکستان کشیدگی میں ایک دائرے سے زیادہ مداخلت نہیں کرے گا، لیکن اب حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی فوجی سربراہ سے رابطہ کرکے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔”
کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے ہندوستان: پی ڈی پی سربراہ
ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو جو دنیا کا سب سے بڑا جمہوریت، سب سے زیادہ عوامی آبادی والا ملک اور تیسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ اسے غیرمستحکم بین الاقوامی حمایت پرانحصارنہیں کرنا چاہئے۔ اس کے بجائے ہندوستان کوایشیا میں اپنا قائدانہ کرداراپنانا چاہئے اور کشیدگی کوکم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ محبوبہ مفتی نے مزید لکھا، ”دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب ہندوستان کو یہ دکھانا چاہئے کہ اس کی اصلی طاقت نیوکلیئرہتھیاروں میں نہیں، بلکہ امن اور’سافٹ پاور‘ میں ہے۔”
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…