نئی دہلی: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھٹنڈہ ایئرفیلڈ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، تاہم حکومت نے ان خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو (PIB) کے فیکٹ چیک ونگ نے ایک وضاحتی پیغام میں کہا ہے کہ بھٹنڈہ ایئرفیلڈ بالکل محفوظ اور مکمل طور پر فعال ہے، اور اس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پی آئی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی اور گمراہ کن خبروں پر یقین نہ کریں اور مصدقہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔
اس سلسلے میں مسلسل فرضی خبریں گردش کررہی ہیں اور اسے پی آئی بی چیک کررہا ہے۔ اس سے قبل ایک دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے مبینہ سائبر حملے نے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ تاہم، ماہرین اور متعلقہ بھارتی حکام نے اس دعوے کو بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارت توانائی کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بجلی کے نظام میں کسی بڑے سائبر حملے یا خرابی کی کوئی اطلاع نہیں ملی، اور تمام اہم تنصیبات معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس دعوے کو افواہ اور غلط معلومات پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ بار بار اعلان کیا جارہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کو یا ان خبروں کو جن پر انہیں شک وشبہ ہو اسے پی آبی فیکٹ چیکٹ کے لیے نیچے دئیے نمبر یا ای میل پر بھیج کر حقیقت معلوم کرسکتے ہیں۔
WhatsApp Hotline – +91 8799711259
Email ID – socialmedia[at]pib[dot]gov[dot]in
Website Portal – https://factcheck.pib.gov.in
حقیقت کی جانچ ضروری ہے — افواہوں سے ہوشیار رہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…