عالمی سطح پرجاری سیاسی وسفارتی تبدیلیوں کے درمیان نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بھارت اورجاپان نے دفاع، توانائی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوردیگرحساس شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم اوسی) پردستخط کئے ہیں۔ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے دورۂ بھارت کے دوران ہونے والے ان معاہدوں کودونوں ممالک کی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل قراردیا جا رہا ہے۔
دفاع، مصنوعی ذہانت اورسیمی کنڈکٹرپرخصوصی توجہ
اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دفاعی تعاون کومزید مستحکم بنانے، صاف توانائی، سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورابھرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو وسعت دی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدے ہند-بحرالکاہل خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی وسیاسی صورتحال اورتکنیکی شعبے میں درپیش چیلنجزکے تناظرمیں اہمیت رکھتے ہیں۔
Delhi: MoC (Memorandum of Cooperation) signed between India and Japan in the presence of Prime Minister Narendra Modi and Japanese Prime Minister, Sanae Takaichi at Hyderabad House.
(Pics: ANI Picture Service) pic.twitter.com/B5XhgsVZKA
— ANI (@ANI) July 2, 2026
وزیر اعظم مودی نے سانائے تاکائیچی کو’چھوٹی بہن’ قراردیا
ملاقات کے دوران دونوں عالمی رہنماوں کے درمیان خوشگوارماحول بھی دیکھنے کوملا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کواپنی”چھوٹی بہن” قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت اورجاپان کے تعلقات باہمی اعتماد اوردوستی کی مضبوط بنیادوں پرقائم ہیں۔ انہوں نے حالیہ جی-7 سربراہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “موجودہ عالمی حالات میں باہمی اعتماد سب سے بڑی اسٹریٹجک قوت ہے اورمجھے فخرہے کہ بھارت اورجاپان کی شراکت داری اس معیارپرپوری اترتی ہے۔”
ترقی اوراعتماد کی شراکت داری
آٹوموبائل، الیکٹرانکس اوردیگرصنعتی شعبوں میں جاپان گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت کی ترقی میں اہم کردارادا کرتا رہا ہے۔ نئی دہلی میں طے پانے والے تازہ معاہدوں کودونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تکنیکی اورتزویراتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق، یہ شراکت داری مستقبل میں خطے اورعالمی معیشت و ٹیکنالوجی کے شعبے پربھی مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…