قومی

Noida Child PGI Ceiling Collapse: نوئیڈا کے چائلڈ پی جی آئی وارڈ میں فال سیلنگ کا حصہ بستر پر گرا، بال بال بچا معصوم

نوئیڈا کے سیکٹر-30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی اسپتال میں ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا، جب اسپتال کے ایک وارڈ میں مریض کے بستر کے اوپر نصب فال سیلنگ کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ کر نیچے آ گرا۔ اس وقت بستر پر ایک معصوم بچہ موجود تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  خوش قسمتی سے وہ مکمل طور پر محفوظ رہا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعے کے بعد وارڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،جب کہ اسپتال کی عمارت کے معیار اور مریضوں کی حفاظت سے متعلق سنگین سوالات بھی اٹھنے لگے۔اطلاعات کے مطابق فال سیلنگ گرنے کے وقت وارڈ میں کئی بچے زیرِ علاج تھے، لیکن خوش قسمتی سے نہ کوئی مریض، نہ تیماردار اور نہ ہی اسپتال کا کوئی ملازم اس کی زد میں آیا۔ واقعے کے فوراً بعد اسپتال کے عملے نے متاثرہ حصے کو خالی کرا لیا اور حفاظتی اقدامات شروع کر دیے، جبکہ بچوں کے اہلِ خانہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اس واقعے کے بعد سرکاری اسپتالوں کی عمارتوں کے معیار، دیکھ بھال اور حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مریضوں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت عمارت کی خامیوں کو دور نہ کیا گیا تو آئندہ اس سے بھی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اسپتال کی پوری عمارت کا تکنیکی معائنہ کرایا جائے تاکہ مریضوں، خصوصاً بچوں کی جان کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔چائلڈ پی جی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا۔ ان کے مطابق اسپتال کی چھت نہیں گری بلکہ صرف فال سیلنگ کا ایک حصہ ٹوٹ کر نیچے آیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حادثے میں کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا اور تمام مریض محفوظ رہے۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ فال سیلنگ گرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے اور اگر تعمیراتی خامی یا کسی قسم کی غفلت سامنے آتی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف متاثرہ وارڈ ہی نہیں بلکہ اسپتال کی دیگر فال سیلنگ اور عمارت کے مختلف حصوں کا بھی مکمل معائنہ کرایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے اور اسپتال آنے والے بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

59 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

3 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

3 hours ago