قومی

PM Modi addresses the 18th International Olympiad: ہندوستان تحقیق کے میدان میں اربوں ڈالر کی کر رہا ہے سرمایہ کاری: پی ایم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز فلکیات اور فلکی طبیعیات پر 18ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے روایت اور جدت کے سنگم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تحقیق کے میدان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی تاریخی شراکت کو یاد کیا۔ 18ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’64 ممالک کے 300 سے زیادہ ستاروں کا شامل ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں روایت اور اختراع ایک ساتھ چلتے ہیں، جہاں روحانیت اور سائنس ملتے ہیں اور جہاں تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے۔ ہندوستان صدیوں سے آسمان کا مطالعہ کرتا رہا ہے اور بڑے سوالات کے جوابات تلاش کرتا رہا ہے۔‘‘

5ویں صدی کے ریاضی دان اور ماہر فلکیات آریہ بھٹہ کے کام کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’مثال کے طور پر، 5ویں صدی میں، آریہ بھٹہ نے ’صفر‘ دریافت کیا۔ انہوں نے سب سے  پہلے کہا تھا کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے۔ درحقیقت، انہوں نے صفر سے آغاز کیا اور تاریخ رقم کر ڈالی۔‘‘

ہندوستان کی جدید کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے لداخ میں 4,500 میٹر کی بلندی پر واقع دنیا کی بلند ترین فلکیاتی رصد گاہوں میں سے ایک کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’آج ہم لداخ میں دنیا کی بلند ترین فلکیاتی رصد گاہوں میں سے ایک کی میزبانی کر رہے ہیں۔ سطح سمندر سے 4,500 میٹر کی اونچائی پر، یہ ستاروں کے اتنا قریب ہے کہ مانو ان سے ہاتھ ملا سکے۔ پونے میں ہماری جائنٹ میٹرویو ریڈیو ٹیلی اسکوپ سب سے زیادہ حساس دوربینوں میں سے ایک ہے، یہ دنیا کی سب سے زیادہ حساس دوربینوں میں سے ایک ہے۔ یہ پلسر، کواسکر، اور کہکشاؤں کے راز کو سمجھنے میں مدد کر رہا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا، ’’ہندوستان فخر کے ساتھ اسکوائر کلومیٹر اری اور ایل آئی جی او-انڈیا جیسے عالمی میگا سائنس پروجیکٹوں میں حصہ ڈال رہا ہے۔ دو سال قبل ہمارے چندریان -3 نے تاریخ رقم کی تھی۔ ہم چاند کے جنوبی قطب کے قریب کامیابی کے ساتھ اترنے والے پہلا ملک بنے۔ ہم نے  آدتیہ-ایل1 شمسی توانائی کے مشاہداتی نظام کے ساتھ سورج پر نظریں گڑائی ہیں، جو شمسی شعلوں، طوفانوں اور سورج کے مزاج پر نظر رکھتی ہے۔ گزشتہ ماہ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنا تاریخی مشن مکمل کیا۔ یہ تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا اور آپ جیسے نوجوان متلاشیوں کے لیے ایک تحریک ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’ہندوستان سائنسی تجسس کو فروغ دینے اور نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اٹل ٹنکرنگ لیبز میں 1 کروڑ سے زیادہ طلباء تجربات کے ذریعے اسٹیم کے تصورات کو سمجھ رہے ہیں، جس سے سیکھنے اور اختراع کا کلچر بن رہاہے۔ علم کو قابل رسائی بنانے کے لیے، ہم نے ‘ون نیشن ون سبسکرپشن’ اسکیم شروع کی ہے، جو لاکھوں طلبہ اور محققین کو باوقار بین الاقوامی جرائد تک مفت رسائی فراہم کرتی ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہندوستان اسٹیم شعبوں میں خواتین کی شرکت میں ایک رہنما ہے۔ مختلف اقدامات کے تحت ریسرچ ایکو سسٹم میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ہم دنیا بھر سے آپ جیسے نوجوان ذہنوں کو ہندوستان میں مطالعہ، تحقیق اور تعاون کے لیے مدعو کرتے ہیں۔ کون جانتا ہے، اگلی بڑی سائنسی دریافت  شاید ایسے  تعاون سے ہی ہو ۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

15 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

55 minutes ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

1 hour ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

2 hours ago

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

2 hours ago