قومی

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے: نیدرلینڈز کے سی ای اوز

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز نیدرلینڈز کی بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور سی ای اوز کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں ہوا بازی، سیمی کنڈکٹر، شپنگ، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ڈچ صنعت کاروں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت کی تیز رفتار اقتصادی ترقی، جدید انفراسٹرکچر اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کی بھرپور تعریف کی۔میٹنگ کے بعد رینڈسٹاڈ کے سی ای او سینڈر وین ’ٹ نورڈینڈی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں بھارت میں غیر معمولی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ان کے مطابق انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، یوزر کی منڈی، لیبر مارکیٹ اور روزگار کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کا سہرا وزیر اعظم مودی کی قیادت کو دیا۔

کے ایل ایم رائل ڈچ ایئرلائنز کی صدر اور سی ای او مارجن رِنٹیل نے بھارت کے ساتھ کمپنی کے طویل تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کے ایل ایم گزشتہ 70 برسوں سے بھارت میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں حیدرآباد کو کمپنی کے چوتھے بھارتی ڈیسٹینیشن کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کاروبار اور اختراع کے میدان میں تیزی سے ابھر رہا ہے۔شپنگ اور میری ٹائم سیکٹر بھی اس ملاقات کا اہم موضوع رہا۔ رائل آئی ایچ سی بی وی کے سی ای او ڈرک تے بوککل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو گجرات کے دورِ حکومت سے ہی بندرگاہوں اور شپنگ انڈسٹری کی گہری سمجھ حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی بھارتی شپ یارڈز کو بڑے ڈریجنگ جہاز بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے اور ممبئی میں قائم ورکشاپ سے جدید آلات دنیا بھر میں برآمد کیے جاتے ہیں۔

اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کیتھ سوینڈسن نے بھی بندرگاہوں اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کے وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں بندرگاہوں کے کردار کو وزیر اعظم بخوبی سمجھتے ہیں۔ سیمی کنڈکٹر شعبے میں این ایکس پی سیمی کنڈکٹرز کے مورس گیراتس نے بتایا کہ ان کی کمپنی 1969 سے بھارت میں سرگرم ہے اور اس وقت تقریباً چار ہزار افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس شعبے میں بے شمار امکانات موجود ہیں اور حکومت کی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور پروسس کے سی ای او فابریسیو بلوئسی نے کہا کہ بھارت میں سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کو بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان تعاون کا اہم میدان قرار دیا۔زرعی شعبے میں بھی تعاون پر زور دیا گیا۔ مختلف ڈچ کمپنیوں کے نمائندوں نے کہا کہ بھارت کی زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کے لیے بین الاقوامی اشتراک نہایت ضروری ہے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، شپ بلڈنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

2 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

2 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

3 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

3 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

4 hours ago