قومی

India extends helping hand to Colombia: ہندوستان نے زلزلہ متاثرہ کولمبیا کی جانب مدد کا بڑھایا ہاتھ، امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ

نئی دہلی: کولمبیا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ہندوستان نے جمعہ کو امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ہندوستان نے کولمبیا کے لیے 20 میٹرک ٹن امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اس مشکل وقت میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرکہا کہ زلزلے کے بعد جاری بحالی کے کاموں میں مدد کے لیے کولمبیا کو20 میٹرک ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس امداد میں ادویات، طبی آلات، عارضی رہائش کے لیے ضروری سامان، صفائی ستھرائی سے متعلق اشیا اور قدرتی آفت کے بعد درکار دیگرضروری سامان شامل ہیں۔ جے شنکرنے کہا کہ بھارت اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

زلزلے میں 281 افراد ہلاک

کولمبیا میں پیرکوآنے والے 7.3 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے میں اب تک 281 افراد ہلاک، 3,971 زخمی جبکہ 391 افراد لاپتہ ہیں۔ کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق زلزلہ مغربی کولمبیا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 34 منٹ پرآیا۔ زلزلے کا مرکز سان جوس ڈیل پالمر کے قریب تھا اور یہ زمین سے تقریباً 96 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر

نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق کولمبیا کی نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ نے بتایا کہ زلزلے سے ملک کے 15 ڈپارٹمنٹس اور 426 میونسپلٹیوں میں مجموعی طور پر 44,936 خاندان اور 102,105 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زلزلے میں 10,677 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، جبکہ مزید 65,841 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام بے گھر ہونے والے خاندانوں تک ضروری سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔

بھارت نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

اس سے قبل منگل کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے زلزلے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کولمبیا میں زلزلے سے ہونے والی جانی نقصان اور تباہی پر بھارت کو گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ امدادی سامان کی پہلی کھیپ کی روانگی کے ساتھ بھارت نے قدرتی آفت کی اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے ساتھ اپنی عملی یکجہتی کا بھی اظہار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

56 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

2 hours ago