قومی

INDIA Coordination committee: انڈیا اتحاد کی تیسری میٹنگ سے قبل کوآرڈینیشن کمیٹی کو دی گئی حتمی شکل،جانئے کمیٹی میں کس کس پارٹی کو ملی جگہ

اپوزیشن کی 26 جماعتوں کے اتحاد انڈیا کا اگلا اجلاس 25 اور 26 اگست کو ممبئی میں ہو سکتا ہے۔ اجلاس سے قبل اتحاد کی 11 رکنی رابطہ کمیٹی کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ جانکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے ۔  حالانکہ ابھی تک آفیشیل بیان اس سلسلے میں جاری نہیں کیا گیا ہے او ر ناہی پی ٹی آئی کی اس خبر کی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔

رابطہ کمیٹی میں کون کون شامل ہیں؟

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی رابطہ کمیٹی میں کانگریس، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، عام آدمی پارٹی، جے ڈی یو، آر جے ڈی، شیوسینا (یو بی ٹی)، این سی پی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، سماج وادی پارٹی اور سی پی آئی (ایم) سے ایک ایک رکن ہوگا۔  اس کے ساتھ یہ طے کیا گیا ہے کہ اتحاد میں شامل دیگر چھوٹی جماعتوں کو کمیٹی میں جگہ نہیں ملے گی۔

رابطہ کمیٹی کا اعلان بہت جلد ممکن

اتحا کی جانب سے کمیونیکیشن کمیٹیوں کی تشکیل، 2024 کے عام انتخابات کی مہم اور انتخابات سے قبل مشترکہ احتجاج اور ریلیوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک اور پینل کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے جلد جوائنٹ سیکرٹریٹ کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے تیسرے اجلاس کا پروگرام

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تیسری میٹنگ شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی کے شرد پوارگروپ مشترکہ طور پر ممبئی میں کانگریس کی حمایت سے منعقد کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ایسی ریاست میں ہوگی جہاں اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل کوئی بھی پارٹی اقتدار میں نہیں ہے۔ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کی پہلی میٹنگ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی جے ڈی یو نے 23 جون کو پٹنہ میں منعقد کی تھی۔ دوسری میٹنگ کانگریس کی طرف سے 17 اور 18 جولائی کو بنگلورو میں منعقد کی گئی تھی، جس  میں  26 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسی لیے اپوزیشن اتحاد کا تیسرا اجلاس اہم

ممبئی میں ہونے والی میٹنگ اپوزیشن پارٹیوں کے لیے اس صورت میں اہم ہوگی کہ ان کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے مقصد سے 26 پارٹیاں اکٹھی ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر بی جے پی، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت میں شامل دیگر وزراء کی جانب سے شدید حملے کیے جا رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں اس اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ کانگریس اور اس کی اپوزیشن جماعتوں کا وہی گروپ ہے جس نے ہندوستان کے ہر ترقی کے سفر کی مخالفت کی ہے۔ اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اپنے خاندانوں کو آگے بڑھانے میں لگی ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

38 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago