قومی

PM Mann ki Baat: ’’جون میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ہر ہندوستانی کے لیے خوشی کا باعث‘‘ من کی بات پروگرام میں وزیراعظم مودی کا دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں ملک نے سلامتی اور خود انحصاری کے شعبوں میں ایسی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں بھارت کے مضبوط دفاعی نظام اور آتم نربھر بھارت (خود کفیل بھارت) کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سال 2026 کا نصف اختتام کی جانب ہے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک نے مختلف شعبوں میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن کا ذکر مسلسل ’من کی بات‘ میں کیا جاتا رہا ہے۔

بحریہ میں تین دیسی جنگی جہاز شامل

وزیراعظم نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں کولکاتا میں بحریہ سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کا موقع ملا، جہاں آئی این ایس دوناگیری، آئی این ایس سنشودھک اور آئی این ایس اگرے کو باضابطہ طور پر ہندوستانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں جہازوں کی ڈیزائننگ سے لے کر تیاری تک کا پورا عمل ملک میں ہی انجام دیا گیا، جو دفاعی شعبے میں بھارت کی خود انحصاری کا واضح ثبوت ہے۔

سی-295 طیارہ اور دیسی کروز میزائل کی کامیابی

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جون کے دوران فضائی شعبے میں بھی ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی، جب بھارت میں تیار کردہ سی-295 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے 40 طیارے بھارت میں ہی تیار کیے جا رہے ہیں، جس سے ایم ایس ایم ای اور ایرو اسپیس شعبوں کو نئی رفتار ملے گی، روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور خود کفیل بھارت کے خواب کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی ماہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے مقامی طور پر تیار کردہ لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل (LRLACM) کا بھی کامیاب تجربہ کیا، جسے ڈی آر ڈی او کی مختلف تجربہ گاہوں اور ہندوستانی صنعتی شراکت داروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سمندر سے لے کر آسمان تک بھارت مسلسل زیادہ محفوظ اور خود انحصار بنتا جا رہا ہے۔

لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ڈی آر ڈی او نے 15 جون 2026 کو اوڈیشہ کے ساحل کے قریب ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ تنظیم کے مطابق تجربے کے تمام اہداف مکمل طور پر حاصل کیے گئے اور مربوط ٹیسٹ رینج، چاندی پور میں نصب مختلف ٹریکنگ آلات نے کامیاب پرواز کی تصدیق کی۔ یہ میزائل مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، بنگلورو اس منصوبے کی مرکزی تجربہ گاہ ہے۔ اس تجربے کا مشاہدہ ڈی آر ڈی او کے اعلیٰ حکام اور ہندوستانی بحریہ و فضائیہ کے نمائندوں نے بھی کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago