کانگریس نے اتوار کو کہا کہ پارٹی 21 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ اٹھائے گی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (برائے تنظیم) کے سی وینوگوپال نے پوچھا کہ ’’کیا پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے بارے میں پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولا؟ اگر نہیں تو جموں و کشمیر پولیس نے جے کے پی سی سی کے صدر طارق حمید قرہ جی اور دیگر کانگریسی لیڈران کو کیوں گرفتار کیا ہے؟‘‘
وینوگوپال نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’’پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں انڈیا بلاک جموں و کشمیر میں فوری طور پر مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ یہ مذاق مزید نہیں چل سکتا۔‘‘ پہلے بھی کانگریس نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے معاملے کو اٹھاتی رہے گی، جہاں وہ عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد میں اقتدار میں ہے۔
پولیس نے کانگریس کو ریاست کے درجے کی بحالی کی مانگ کرتے ہوئے راج بھون تک مارچ کرنے سے روکا
واضح رہے کہ اتوار کو کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں کو پولیس نے ریاستی حیثیت کے لیے مارچ کے دوران حراست میں لیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پولیس نے کانگریس کو ’’ہماری ریاست ہمارا حق‘‘ کے بینر تلے منعقد ہونے والی ریلی کی اجازت نہیں دی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ اور پارٹی جنرل سکریٹری جی اے میر کی قیادت میں سیکڑوں کانگریس کارکن جموں کے قلب میں واقع شہیدی چوک میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے اور وہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو میمورنڈم پیش کرنے کے لیے راج بھون تک مارچ کرنے والے تھے، لیکن پولیس کی رکاوٹوں نے انھیں ناکام بنا دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12…
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…