قومی

Arvind Kejriwal Health: کیجریوال کے لئے متحد ہوگا انڈیا الائنس! مرکز ی حکومت کے خلاف ریلی کرنے کے لئے اپوزیشن نے بنایا یہ بڑا پلان

Arvind Kejriwal Health: دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں جمعرات (25 جولائی، 2024) کوراؤزایوینیوکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 8 اگست تک بڑھا دی ہے۔ اروندکیجریوال کی خراب صحت سے متعلق انڈیا الائنس 30 جولائی 2024 کوجنترمنترپرریلی کرکے احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔

کیجریوال کی عدالتی حراست بڑھائی گئی  

عدالت نے اس معاملے میں جمعرات کو دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، بی آرایس لیڈرکے کویتا اور دیگرملزمین کی بھی عدالتی حراست میں اضافہ کردیا ہے۔ عدالت نے تہاڑجیل کے افسران کو31 جولائی 2024 کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوپیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں کیجریوال کوعبوری ضمانت دے دی ہے، لیکن سی بی آئی کی طرف سے ان کی گرفتاری کے سبب وہ فی الحال تہاڑجیل میں ہی ہیں۔

عام آدمی پارٹی کا مرکزی حکومت پر الزام

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اورنریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جیل میں دہلی کے وزیراعلیٰ کی صحت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے دعویٰ کای گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کیجریوال کا وزن کم ہوگیا ہے اوران کا بلڈ شوگرلیول خطرناک طورپرکم ہوگیا ہے، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ انہیں کوما یا برین ڈیمیج سمیت صحت سے متعلق سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جان بوجھ کرکم کیلوری والا کھانا کھا رہے ہیں کیجریوال: بی جے پی

دوسری طرف، بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ کیجریوال ہمدردی حاصل کرنے کے لئے جان بوجھ کرکم کیلوری والا کھانا کھا رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈرنے دعویٰ کیا کہ کیجریوال عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے خود کا کھانا کھاتے ہیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے بھی الزام لگایا ہے کہ کیجریوال جان بوجھ کرڈاکٹر کی طرف سے متعین کئے گئے کھانے اوردوائیوں سے پرہیزکررہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

19 minutes ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

2 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

2 hours ago