ملک کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ کے کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخی لال قلعے کی فصیل سے ترنگا لہرایا اور قوم سے خطاب کیا۔ وہیں دوسری جانب دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان اور اہم لیڈروں نے بھی بھارت کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور ملک کی ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی مبارکباد
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بھارت کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کا ذکر کیا۔ فرانس اور بھارت کے درمیان دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک تعاون کے شعبوں میں قریبی شراکت داری ہے۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے دی مبارکباد
مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھی صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بھارت اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی احترام اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
نیپال کے وزیراعظم بالین شاہ کی مبارکباد
نیپال کے وزیراعظم بالین شاہ نے بھی بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے بھارت اور نیپال کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔
بھارت کو امریکہ، اسرائیل، سنگاپور، لٹویا، آسٹریلیا اور آئرلینڈ سمیت کئی دیگر ممالک کی جانب سے بھی یومِ آزادی کی مبارکباد دی گئی۔ ان پیغامات میں بھارت کی ترقی، جمہوری کامیابیوں اور عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا گیا۔
روس کی جانب سے بھی خصوصی پیغام
بھارت اور روس کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے درمیان روس کی جانب سے بھی یومِ آزادی پر بھارت کو مبارکباد دی گئی۔ روسی خلابازوں نے بھی بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی انداز میں اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
اس سے قبل 11 اگست کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود تین روسی خلابازوں نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی تھی۔ تقریباً 408 کلومیٹر کی بلندی سے دیا گیا یہ پیغام بھارت اور روس کی دیرینہ دوستی کی ایک علامتی تصویر بن گیا۔
دنیا کے مختلف ممالک کے لیڈروں کی جانب سے بھارت کے یومِ آزادی پر بھیجے گئے مبارکباد کے پیغامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر بھارت کی اہمیت اور مختلف ممالک کے ساتھ اس کی اسٹریٹجک، اقتصادی اور سفارتی شراکت داری مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…