قومی

Independence Day 2023: اینٹی ڈرون، 10 ہزار پولیس اہلکار، کیمروں سے چہروں کی پہچان… یوم آزادی پر دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

Independence Day 2023: ہندوستان میں منگل (15 اگست) کو 77واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ اس سے پہلے دارالحکومت دہلی میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پرپورے شہرمیں 10,000 سے زیادہ پولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قومی دارالحکومت محفوظ رہے اورلوگوں کو بغیرکسی تکلیف کے نقل وحرکت ہو۔ اس کےعلاوہ دیگرافسران بھی تعینات رہیں گے۔

10 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعینات

ڈپٹی کمشنرآف پولیس پبلک ریلیشن آفیسرسمن نلوا نے کہا، دہلی پولیس کو یوم آزادی کی تقریبات کی سیکورٹی کا ذمہ دار ہونے پر فخرہے۔ پورے شہرمیں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایک سینئرپولیس افسرکے مطابق، یوم آزادی کے لئے پورے شہرمیں تعینات کئے گئے 10,000 اہلکاروں میں تقریب کی جگہ لال قلعہ اورتقریب کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کے روٹ پر رہیں گے۔

اے آئی سے چہروں کی پہچان

افسرنے کہا کہ تعینات ٹیموں میں اینٹی سیبوٹیج انوسٹی گیشن ایکسیس کنٹرول اینڈ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردعناصرپر نظررکھنے کے لئے آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) مبنی چہرے کی پہچان کرنے والا سسٹم بھی موجود ہے۔ اتوار13 اگست کی نصف رات سے بھری گاڑیوں کو راجدھانی میں انٹری کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ سرحدوں پر نگرانی کرنے اورخفیہ جانکاری جمع کرنے کے لئے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ضروری مقامات پرگاڑیوں کی آمد ورفت پرپابندیاں لگائی گئی ہیں اورشہریوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے مستقل طور پر ٹریفک سسٹم کے لئے ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Independence Day 2023: اینٹی ڈرون، 10 ہزار پولیس اہلکار، کیمروں سے چہروں کی پہچان… یوم آزادی پر دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

ڈی سی پی ساگرسنگھ کلسی نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے ہوٹل گیسٹ ہاؤس، پیئنگ گیسٹ آواس اور لاج میں مہم چلا جا رہی ہیں۔ مشتبہ اشیاء اوراشخاص کی جانچ کے لئے شہر بھرمیں ہرچوراہے پر ہردن 100 سے زیادہ گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

22 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

48 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago