-بھارت ایکسپریس
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفتر پر چل رہا سروے ختم ہوگیا ہے۔ یہ جانکاری انکم ٹیکس کے ذرائع نے دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ ہی دیر میں تمام افسران بی بی سے دفتر سے نکل جائیں گے۔ تقریباً 56 گھنٹے تک بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس کا سروے چلا ہے۔
بی بی سی کے یہاں واقع دفاترمیں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا ‘سروے آپریشن’ جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔ اس دوران افسران نے کچھ چنندہ ملازمین کے مالی ڈیٹا جمع کئے اور نیوزآرگنائزیشن کے الیکٹرانک اور کاغذی اعدادوشمار کی کاپیاں بنائیں۔ افسران نے بتایا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے مبینہ طورپرچوری کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، ‘سروے آپریشن’ منگل کی صبح تقریباً 11.30 بجے بی بی سی کے دہلی اورممبئی کے دفاترمیں شروع کی گئی تھی۔
انکم ٹیکس نے چلایا سروے آپریشن
اس سے پہلے عہدیداران نے بدھ کے روز کہا تھا کہ یہ عمل کچھ اور وقت تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا تھا، ‘آپریشن کب پورا ہوگا۔ یہ موقع پر موجود ٹیموں پر منحصر کرتا ہے۔ افسران نے کہا کہ یہ سروے انٹرنیشنل ٹیکسیشن اوربی بی سی کے ذیلی اداروں کے ‘ٹرانسفر پرائسنگ’ سے متعلق مسائل کی چھان بین کے لئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سروے ٹیم مالی لین دین، کمپنی کے ڈھانچے اورنیوزکمپنی کے بارے میں دیگر تفصیلات پرجواب طلب کرنا اور ثبوت جمع کرنے کے لئے الیکٹرانک آلات کے ڈیٹا کی کاپیاں بنا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے بی بی سی کے خلاف انکم ٹیکس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘سیاسی دشمنی’ بتایا ہے۔
بی بی سی نے ملازمین کو دی تھی یہ ہدایت
اس سے قبل بی بی سی نے اپنے ملازمین کے لئے ایک نیا ای-میل جاری کیا تھا۔ اس ای-میل میں سبھی لوگوں سے انکم ٹیکس کے جاری سروے میں تعاون کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس میں سبھی سے انکم ٹیکس افسران کا سپورٹ کرنے اوران کے سوالوں کا جامع جواب دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ ای-میل میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ سبھی ملازمین پرسنل انکم سے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دینے سے پرہیزکرسکتے ہیں۔ انہں تنخواہ سے وابستہ دیگرسوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی صرف براڈ کاسٹنگ ڈپارٹمنٹ کو آفس بلایا گیا ہے۔ باقی سبھی سے گھر سے کام کرنے (ورک فرام ہوم) کے لئے کہا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…