قومی

Income tax dept. sent notices to one lakh taxpayers: محکم انکم ٹیکس نے ایک لاکھ ٹیکس دہندگان کو بھیجا نوٹس، وزیرخزانہ نے بتائی وجہ

Income tax dept sent notices to one lakh taxpayers: محکمہ انکم ٹیکس نے ملک کے ایک لاکھ ٹیکس دہندگان کو نوٹس بھیجے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہ اطلاع دی ہے۔ یہ نوٹس انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرتے وقت دی گئی غلط معلومات کے حوالے سے بھیجے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے یہ جانکاری 164ویں انکم ٹیکس ڈے کی تقریبات کے دوران دی ہے۔

کس ٹیکس دہندگان کو نوٹس بھیجے گئے؟

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ایک لاکھ لوگوں کو نوٹس بھیجے ہیں۔ انکم ٹیکس کا یہ نوٹس ان ٹیکس دہندگان کو بھیجا گیا ہے، جنہوں نے یا تو اپنی آمدنی کا اعلان نہیں کیا ہے یا کم آمدنی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نےیہ بھی  بتایا کہ نوٹس سے متعلق تمام کیس 4 سے 6 سال پہلے دائر آئی ٹی آر کے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ لوگ بھی شامل ہیں، جن کے لیے آئی ٹی آر فائل کرنا ضروری تھا، لیکن انہوں نے اسے نہیں بھرا ہے۔

 گزشتہ 14ماہ کے دوران دیے گئے نوٹس

نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ یہ نوٹس انکم ٹیکس محکمہ بغیر سوچے سمجھے نہیں بھیج رہا ہے۔ سرکاری بیان  کے مطابق یہ تمام نوٹس 14 ماہ کی مدت میں بھیجے گئے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ایسے ٹیکس دہندگان ہیں جن کی سالانہ آمدنی 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت، انکم ٹیکس آفیسر 6 سال تک پچھلی اسیسمنٹ کو دوبارہ کھول سکتا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سی بی ڈی ٹی نے مئی 2023 میں 55,000 نوٹسوں کی تشخیص مکمل کر لی ہے، جو انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھیجے تھے۔

پہلے ریکارڈ 10 سال تک رکھنا پڑتا تھا

وزیر خزانہ کے مطابق پہلے ٹیکس دہندگان کو 10 سال کا ریکارڈ رکھنا پڑتا تھا لیکن اب چھ سال کے بعد ٹیکس اسیسمنٹ نہیں کھولا جا سکتا۔ چوتھے، پانچویں اور چھٹے سال میں، ٹیکس حکام صرف چند حالات میں اسیسمنٹ کو دوبارہ کھولتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس میں درست معلومات درج کی جائیں۔ اگر تحقیقات میں غلط معلومات پائی جاتی ہیں تو محکمہ کی طرف سے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔

اب تک 4 کروڑ آئی ٹی آر فائلیں

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرپرسن نتن گپتا نے کہا کہ مالی سال 22-23 کے لیے اب تک 4 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک 80 لاکھ ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس میں ریفنڈ منتقل ہو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

38 mins ago