قومی

President Murmu Address: گزشتہ چند برسوں میں ملک کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو دی گئی ترجیح، 25 کروڑ سے زائد افراد غربت سے باہر آئے: صدر مرمو

80ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے مالی شمولیت کے پروگرام ’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے تحت تقریباً 59 کروڑ کھاتہ دار بینکاری نظام سے منسلک ہو چکے ہیں۔ ان میں 32 کروڑ سے زائد خواتین کھاتہ دار شامل ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ 80 کروڑ سے زائد افراد کو مفت راشن فراہم کرکے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں جنگ اور عدم استحکام کے باوجود بھارتی معیشت کی ترقی کی رفتار عالمی اوسط شرحِ نمو سے دوگنی سے بھی زیادہ رہنے کا اندازہ ہے۔

ہماری معیشت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت

صدر مرمو نے کہا کہ ’’ایسے چیلنجنگ حالات کے باوجود ہماری معیشت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا‘ کے تحت 60 کروڑ افراد کو ہر سال 5 لاکھ روپے تک کی مفت طبی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کسان سمان ندھی اور کسان کریڈٹ کارڈ نے زراعت، ڈیری، پولٹری، ماہی گیری اور شہد کی مکھیوں کی پرورش جیسی سرگرمیوں سے وابستہ کسانوں کو مدد فراہم کی ہے۔

بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا اور بہترین ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ تیار کیا

صدر مرمو نے کہا کہ بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا اور بہترین ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ اب چھوٹی دیہی دکانوں اور ریڑھی پٹری والوں کے درمیان بھی ڈیجیٹل ادائیگی عام ہو چکی ہے۔ دنیا میں ہونے والے ریئل ٹائم ڈیجیٹل لین دین میں نصف سے زیادہ بھارت میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام اور حکومت نے مل کر عالمی برادری کے سامنے ڈیجیٹل انقلاب کی ایک مثال پیش کی ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے حکومت نے فلاحی اسکیموں کے فوائد شفاف طریقے سے عوام تک پہنچائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago