پٹنہ: بہار اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں جمعہ کو اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اعتماد کے ووٹ پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت ہی یہ واضح تھا کہ بی جے پی، نتیش کمار کو زیادہ عرصے تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار نہیں رہنے دے گی، اور آج وہی حالت ہو گئی۔
’الیکٹڈ ‘ اور ’سلیکٹڈ ‘ سی ایم
تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار ایک عجیب ریاست بن گیا ہے جہاں پانچ سال میں پانچ حکومتیں بن چکی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’الیکٹڈ سی ایم کو سلیکٹڈ سی ایم نے ہٹا دیا‘، اور اس پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا عزم پورا کیا۔
قیادت پر سوالات اور سیاسی طنز
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سمراٹ چودھری اپنی پگڑی کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ اس پر وجے سنہا کی نظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی اعلیٰ قیادت میں کوئی ’اصل بی جے پی‘ لیڈر بڑے عہدے پر نہیں ہے۔ ان کے مطابق سمراٹ چودھری آر جے ڈی یعنی لالو پرساد یادو کی سیاست سے آئے ہیں، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ وجے چودھری کانگریس اور بجندر پرساد یادو جنتا دل سے وابستہ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی عمر پر سوال
تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ کی عمر کو لے کر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ مختلف حلف ناموں میں درج عمر میں فرق ہے، آخر کس کو درست مانا جائے۔ ان کی تقریر کے دوران حکمراں جماعت کے ارکان نے بار بار مداخلت کی، جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ بھی دیکھنے کو ملا۔
ترقی کے لیے تعاون کی پیشکش
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگرچہ ان کے پاس عددی اکثریت نہیں ہے، لیکن وہ ریاست کی ترقی کے لیے حکومت کو تعاون دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لالو پرساد یادو وزارت اعلیٰ سے ہٹے تھے تو ریاست کا خزانہ سرپلس میں تھا، جبکہ آج خزانہ خالی ہے، جس سے ترقیاتی کاموں پر سوال اٹھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بہار کو غربت سے نکالنے کے لیے آگے بڑھے، اور اس میں راشٹریہ جنتا دل اور مہاگٹھ بندھن مکمل تعاون کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…