بھارت ایکسپریس۔
Manipur Violence: منی پور ایک بار پھر تشدد کی آگ میں دہل اٹھا ہے۔ حکومت کی تمام کوششیں وہاں ناکام ہوتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ آئے دن تشدد کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ دو خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کرانے سے متعلق ملک کے لوگوں کا غصہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اب ایک بار پھر منی پور دہل اٹھا ہے۔ جمعہ کی رات بشنوپور ضلع میں تین افراد کا قتل کردیا گیا۔ جانکاری کے مطابق، یہ تینوں لوگ ایک ہی فیملی کے بتائے جا رہے ہیں۔ تشدد میں شرپسندوں نے ککی برادری کے لوگوں کے گھروں میں آگ لگا دی۔
حادثہ کی جانکاری سامنے آنے کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے اور شرپسندوں کو پکڑنے کی تلاش شروع کردی ہے۔ وہیں بشنوپور پولیس کے مطابق، میتئی برادری کے تین لوگوں کا قتل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ککی برادری کے لوگوں کے گھروں میں آگ لگا دی گئی ہے۔
بفرزون پار کرکے آئے شرپسند عناصر؟
پولیس ذرائع کے مطابق، کچھ لوگ بفرزون کو پارکرکے میتئی علاقوں میں آئے اورفائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد تشدد کی آگ بھڑک اٹھی اور میتئی برادری کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد تشدد میں ککی برادری کے لوگوں کے کئی گھروں میں آگ لگا دی گئی۔ واضح رہے کہ کواکٹا علاقے سے دو کلو میٹر سے آگے تک سینٹرل فورسیز نے بفرزون بنایا ہے۔ وہیں یہ بھی جانکاری سامنے آئی ہے کہ ہجوم نے بشنو پور آوٹ پوسٹ کو چاروں طرف سے گھیر کرتقریباً ہتھیاروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ منی پور میں ایک بار پھر اس حادثہ کے بعد امفال اور بشنوپور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
کرفیو میں نرمی دینے کا فیصلہ واپس
تشدد کا یہ دور منی پور کے بشنو پور ضلع میں جمعرات کو مسلح افواج اور میتئی برادری کے مظاہرین کے درمیان ہوئے تصادم میں 17 افراد کو زخمی ہونے کے دو دن بعد شروع ہوا ہے۔ حادثہ کے بعد امفال مشرق اور امفال مغرب کےافسران نے علاقے میں لا اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کے لئے پہلے سے اعلانیہ کرفیو میں نرمی دینے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ احتیاط کے طور پردن کا کرفیو بھی پھر سے نافذ کردیا گیا ہے۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…