Jamia Millia Islamia Admission 2023: ڈیجیٹل انڈیا کی نئی تصویر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے آئی ہے جہاں طلباء سے فیس کے طور پر کیش رقم جمع کروائی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء شدید بارش میں بھی لمبی قطار میں کھڑے ہوکر ATM سے کیش نکال رہے ہیں تاکہ وہ اپنی فیس جمع کرکے اپنا داخلہ لے سکیں۔ جب بھارت ایکسپریس نے جامعہ کے PRO احمد عظیم سے بات کی تو انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ داخلہ فیس کی رقم کیش کے طور پر جمع کروائی جا رہی ہے لیکن جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ، آئندہ داخلہ فیس ڈیجیٹل طریقہ سے جمع ہو سکے۔
آج کے اس دور میں جب وزیر اعظم نریندر مودی کیش لیس اور پیپر لیس ٹرانزیکشن کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انڈیا ڈیجیٹل دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرے ایسے میں ملک کی ایک عظیم اور سینٹرل یونیورسٹی میں کیش لیس انڈیا کی کیسے دھجیاں اڑائی جا رہی ہے، آپ ان تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں یہ حال ہے جہاں کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کی وکاس کی یاترا کی طرفدار ہونے کا دعوہ کرتی ہیں۔ زمینی سطح پر ان کے ان دعوؤں کی سچائی کیش کے طور پر فیس جمع کرنے کے لئے ATMکے باہر طلباء کی لمبی قطاریں بیاں کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Attempt to destroy Urdu culture in Jamia Millia: انتظامیہ کی اردو بیزاری پر چیخ رہی ہے جامعہ ملیہ کی چہار دیواری
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائننس آفیسر کو بھی داخلہ فیس آن لائین جمع نہ ہونے کا نہیں ہے علم
بھارت ایکسپریس نے جب مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائننس آفیسر شیخ سیف اللہ سے بات کی تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا۔ایسے میں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا فائننس آفیسر کو بھی علم نہیں ہے کہ فیس جمع کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…