Mother Dairy Milk Price: نئے سال کی آمد سے قبل ہی مدر ڈیری نے اپنے صارفین کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں مدر ڈیری نے فل کریم دودھ کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اور ٹونڈ دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سال دودھ کی قیمتوں میں پانچ مرتبہ ہوا اضافہ
بتادیں کہ مدر ڈیری نے سال 2022 میں دودھ کی قیمتوں میں پانچ بار اضافہ کیا ہے۔ تازہ ترین اضافے سے قبل مارچ، اگست، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ بار بار بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عام لوگ کہتے ہیں کہ دودھ جیسی ضروری چیز اب غریبوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Farmers Protest:دہلی میں کسانوں کی گرجنا ریلی ، کیوں غیر مطمئن ہیں کسان
مدر ڈیری کو دہلی-این سی آر میں دودھ فراہم کرنے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں روزانہ 30 لاکھ لیٹر دودھ استعمال ہوتا ہے۔ کمپنی نے نومبر میں فل کریم دودھ کی قیمت 64 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی تھی۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی سے پریشان عام لوگوں کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ڈیری کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کسانوں سے دودھ کی خریداری کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں قیمت میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔
منگل سے لاگو ہوگی اضافی قیمت
کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے پیچھے بڑھتی ہوئی لاگت کا حوالہ دیا ہے۔ یہ اضافہ منگل سے لاگو ہوگا۔ مدر ڈیری کی جانب سے اس سال دودھ کی قیمتوں میں پانچویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی دہلی-این سی آر میں 30 لاکھ لیٹر سے زیادہ دودھ سپلائی کرتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ نئی قیمتیں مدر ڈیری کے دودھ (Milk Price Hike) کے تمام اقسام پر لاگو کی گئی ہیں۔ اس میں فل کریم، ٹونڈ اور ڈبل ٹونڈ دودھ کی مختلف اقسام (Milk Price Hike Mother Dairy) شامل ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…