قومی

Supreme Court Hearing On Pollution: دہلی میں آلودگی پر سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت، مصنوعی بارش کا خرچہ دہلی حکومت برداشت کرے گی

Supreme Court Hearing On Pollution: سپریم کورٹ میں پڑوسی ریاستوں یوپی، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں پرالی جلانے کی وجہ سے دارالحکومت دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے متعلق دائرعرضیوں پر آج ایک اہم سماعت ہونے والی ہے۔ اس کیس کی سماعت دوپہر 12.30 بجے سے ہوگی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ کر رہی ہے۔

اس معاملے کی آخری سماعت 7 نومبر کو ہوئی تھی۔ جج سنجے کشن کول نے دہلی سے ملحقہ پڑوسی ریاستوں کی حکومتوں کو فوری طور پر پرائی جلانے کو روکنے کے لیے سخت حکم دیا تھا۔ انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آلودگی دیکھ کر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ اگر ہم نے ایکشن لیا تو ہمارا بلڈوزر نہیں رکے گا۔

پرالی جلانے پر متعلقہ تھانہ انچارج کے خلاف سخت کارروائی

آلودگی کو لے کر سخت کارروائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ جن ریاستوں میں پرالی جلائی جائی گی۔ وہاں کے تھانہ انچارج کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ میونسپل کارپوریشنوں کو شہر کے ٹھوس کچرے کو کھلے میں نہیں جلانا چاہیے۔ جسٹس کول نے مرکز سے کہا کہ وہ کسانوں کو سبسڈی فراہم کرے اور انہیں دوسری فصلیں اگانے کی ترغیب دے تاکہ سردیوں سے پہلے پرالی جلانے کو روکا جاسکے۔

اگلے ہفتے تک آلودگی سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

مرکزی حکومت کی ارتھ سائنسز کی وزارت کا کہنا ہے کہ دہلی-این سی آر میں اگلے پانچ سے چھ دنوں تک ہوا کا معیار خراب رہے گا۔ جس کی وجہ سے آلودگی سے نجات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعرات کو دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 436 ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے نو گنا زیادہ ہے۔

مصنوعی بارش کا خرچہ دہلی حکومت برداشت کرے گی

دارالحکومت میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کا خرچہ دہلی حکومت برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں آج جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ریاستی حکومت کی طرف سے جانکاری دی جائے گی۔

دہلی حکومت کے افسران کا کہنا ہے کہ اگر مرکز دہلی حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے تو 20 نومبر تک پہلی مصنوعی بارش کی جا سکتی ہے۔ 8 نومبر کو دہلی کے وزیرماحولیات گوپال رائے نے کہا تھا کہ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے چھٹکارا پانے کے لیے دہلی حکومت مصنوعی بارش کرانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

1 hour ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago