قومی

Important decisions will be taken in Kartavya Bhawan: ’امرت کال‘ کے دیگر عمارتوں کے ساتھ ’کرتویہ بھون‘ میں ہوں گے ’وکست بھارت‘ کے اہم فیصلے: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’کرتویہ بھون‘ کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد بھی ملک کا انتظامی نظام دہائیوں تک ان عمارتوں سے چلتا رہا جو برطانوی دور میں بنی تھیں، لیکن اب ’امرت کال‘ کی نئی عمارتیں ’وکست بھارت 2047‘ کی راہوں کو ہموار کریں گی۔

کرتویہ بھون صرف عمارت نہیں، قومی پالیسیوں کا مرکز

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کرتویہ پتھ، نیا پارلیمنٹ ہاؤس، نیا رکشا بھون، بھارت منڈپم، نیشنل وار میموریل، اور اب کرتویہ بھون — یہ سب محض عمارتیں نہیں بلکہ ’وکست بھارت‘ کی پالیسیوں کا مرکز بنیں گے۔ آنے والے وقت میں یہاں سے قوم کی سمت طے کی جائے گی۔‘‘

’کرتویہ‘ نام کی علامتی اہمیت

انہوں نے کہا کہ ’’کرتویہ پتھ اور کرتویہ بھون جیسے نام ہماری جمہوریت اور آئین کی بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم نے بہت غور و فکر کے بعد اس عمارت کو ’کرتویہ بھون‘ کا نام دیا ہے۔‘‘

کرائے پر چلنے والے دفاتر سے نجات

وزیر اعظم نے بتایا کہ مختلف وزارتیں دہلی کے 50 سے زیادہ مقامات سے کام کر رہی تھیں، جن میں سے زیادہ تر عمارتیں کرائے پر تھیں۔ ’’ان عمارتوں کے حالات کام کرنے کے لیے مناسب نہیں تھے۔ مرکزی حکومت ہر سال تقریباً 1500 کروڑ روپے صرف کرائے پر خرچ کر رہی تھی۔ اب کئی کرتویہ بھون اور بھی تعمیر ہو رہے ہیں جو اس مسئلے کو حل کریں گے۔‘‘

وزارت داخلہ کی ایک صدی پرانی عمارت

انہوں نے بتایا کہ آزادی کے بعد بھی وزارت داخلہ جیسی اہم وزارت 100 سال پرانی عمارت سے کام کرتی رہی، جہاں بنیادی سہولتوں کی شدید کمی تھی — نہ مناسب روشنی، نہ ہوا، نہ جگہ۔

’کرتویہ بھون‘ عوامی خدمت کی علامت

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ عمارت صرف ایک انفرا اسٹرکچر نہیں، بلکہ عوامی خدمت کے عزم کی علامت ہے۔ ’’یہ عمارت پالیسیوں اور اسکیموں کی بروقت فراہمی میں مدد دے گی اور ترقی کی رفتار کو تیز کرے گی۔‘‘

ماحولیاتی تحفظ پر بھی توجہ

انہوں نے بتایا کہ کرتویہ بھون کو ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے افتتاح کے موقع پر شجرکاری بھی کی۔

’شرم یوگیوں‘ کو سراہا

وزیر اعظم نے اس عمارت کو بنانے والے مزدوروں، ’شرم یوگیوں‘ کی محنت کی تعریف کی اور ان کے ساتھ ملاقات کے دوران خوشی کا اظہار کیا۔ کرتویہ بھون نہ صرف ایک نئی شروعات کی علامت ہے بلکہ ایک ایسے دور کی بنیاد بھی ہے جہاں جدید بھارت کے وژن کے مطابق پالیسی سازی، بہتر انتظام اور خود کفالت کی سمت میں اہم اقدامات کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

11 minutes ago

Cyclone ‘Arnab’: آندھرا پردیش سے ٹکرایا سمندری طوفان ’ارنَب‘، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں ہوائیں، 50 ٹرینیں اور 21 پروازیں منسوخ

سمندری طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے انکاپلی، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا اور کونسیما اضلاع میں…

2 hours ago

IND-NW U20 Rugby Series: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مضبوط ہو رہا ہے ہندوستان، راجگیر میں تاریخی ہندوستان-نیوزی لینڈ رگبی سیریز کا اختتام

مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…

11 hours ago