قومی

IIM Bangalore to open campus in Indonesia: آئی آئی ایم بنگلورو انڈونیشیا میں کھولے گا اپنا کیمپس، وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان، خلائی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم میں تاریخی معاہدے

بھارت اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ٹیلی کمیونی کیشن، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، خلائی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم سمیت کئی جدید شعبوں میں تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ بھارت کے ممتاز تعلیمی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) بنگلورو کا کیمپس انڈونیشیا میں قائم کیا جائے گا، جس سے پورے آسیان خطے کے نوجوان مستفید ہوں گے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اکیسویں صدی ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور بھارت و انڈونیشیا دونوں نوجوان آبادی والے ممالک ہیں، جہاں نوجوان قدرتی طور پر جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پائیدار زراعت اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

اے آئی، ٹیلی کمیونی کیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں تعاون

وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ٹیلی کمیونی کیشن اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نوجوانوں کے درمیان تکنیکی تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں باہمی تعاون کو بھی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے نوجوان اختراع اور کاروباری سرگرمیوں میں ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انڈونیشیا میں قائم ہوگا آئی آئی ایم بنگلورو کا کیمپس 

وزیراعظم مودی نے اعلان کیا کہ بھارت کا معروف تعلیمی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) بنگلورو انڈونیشیا میں اپنا کیمپس قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف انڈونیشیا بلکہ پورے آسیان خطے کے طلبہ اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی مینجمنٹ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان خلائی شعبے میں کئی دہائیوں سے اعتماد پر مبنی شراکت داری قائم ہے، جسے مزید مضبوط بنانے کے لیے آج مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور صلاحیت سازی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے جکارتہ پہنچنے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گھڑ سوار دستے، گارڈ آف آنر اور روایتی ثقافتی پروگراموں کے ذریعے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزیراعظم مودی اپنے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں انڈونیشیا پہنچے ہیں۔ انہوں نے روانگی سے قبل کہا تھا کہ انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا یہ دورہ بھارت کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘، ’’مہاساگر وژن‘‘ اور آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے تصور کو مزید تقویت دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

2 hours ago