بھارتی کھاد صنعت کی ایک ممتاز شخصیت ڈاکٹر ادے شنکر اوستھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 جولائی 2025 کو انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (IFFCO) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ وہ اس وقت 80 سال کے ہیں اور اپنے 58 سالہ پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران انھوں نے 39 سال بطور چیف ایگزیکٹو مختلف معروف اداروں میں خدمات انجام دیں، جن میں پائیریٹس، فاسفیٹس اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (PPCL)، راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز لمیٹڈ (RCF) اور IFFCO شامل ہیں۔
اپنی خدمات سے سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر اوستھی نے کہا کہ ’’مجھے IFFCO میں 32 سال 6 ماہ خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں تمام کسانوں، کوآپریٹوز، پروفیشنلز، جائنٹ وینچر پارٹنرز، ذیلی اداروں اور IFFCO کے وابستگان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔‘‘ انھوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں میں تعلقات استوار کیے، جن میں فن و ثقافت، مصوری، موسیقی، جنگلی حیات اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ انھیں انجینئروں، منتظمین، صدور، وزرائے اعظم اور کئی وزراء کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا موقع ملا، جنھوں نے ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو بے حد خوشگوار بنایا۔ ڈاکٹر اوستھی نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں، لیکن ان کی خدمات کسانوں، کوآپریٹوز اور ملک کے لیے لگاتار جاری رہیں گی، بالخصوص ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں۔ انھوں نے کہا کہ ’’تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ جب بھی آپ کو میری ضرورت ہو، بلاجھجھک مجھ سے رابطہ کریں۔ میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…