قومی

Punjab Government vs Governor: پنجاب معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کہا- ’گورنر کی صفائی پر وزیراعلیٰ جواب دینے کے پابند عہد، لیکن گورنر بھی سیشن نہیں روک سکتے‘

Supreme Court on Punjab CM vs Governor Row:  سپریم کورٹ نے پنجاب معاملے میں بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ پنجاب حکومت اور گورنرکے درمیان تنازعہ معاملے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ پر گورنرسے تبادلہ خیال کرنا فرض ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گورنر کو جواب دینے میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔ تین مارچ کو بجٹ سیشن بلایا جائے گا۔ گورنر نے 3 مارچ کو اسمبلی سیشن بلانے کو کہا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے بھگونت مان کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت کے ذریعہ گورنر بی ایل پروہت کے خلاف داخل کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سنایا ہے۔ اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بینچ کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب کابینہ اسمبلی سیشن بلانے کو کہہ رہی ہو تو گورنر کو ایسا کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ گورنر کے ذریعہ طلب کی گئی وضاحت پر وزیر اعلیٰ جواب دینے کے لئے پابند عہد ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا- ’جب کابینہ اسمبلی سیشن بلانے کو کہہ رہی ہو تو گورنر کو ایسا کرنا چاہئے۔ ‘ اس پر سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ گورنر نے کبھی منع نہیں کیا۔ وہ قانونی صلاح لے رہے تھے۔ انہوں نے صلاح لی۔ اب سیشن بلایا جا رہا ہے۔ گورنر نے اپنے خط میں کسی غیر مہذب زبان کا استعمال نہیں کیا۔ اگر ایسے رجحان پرقابو نہیں پایا گیا تو اس کے برے نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مجھے لوگوں نے منتخب کیا اس لئے کسی آئینی ادارے کو کوئی جواب نہیں دوں گا۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پر بھی سوال اٹھائے۔ عدالت نے کہا- وزیراعلیٰ کے ٹوئٹ اور خط کا لہجہ اور تیور نا پسندیدہ تھا۔ آئینی عہدیداران میں بات چیت کے ضمن میں آئینی بات چیت کے لئے پختگی کا احساس ہونا چاہئے۔ عدالت نے کہا، ’جمہوری سیاست میں سیاسی اختلافات قابل قبول ہیں۔ اس کی سطح کو نیچے جانے کی اجازت دیئے بغیراسے پختہ انداز میں حل کیا جانا چاہئے۔ ‘

عدالت نے کہا کہ جب تک ان پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تب تک آئینی اقدار کا مقام خطرے میں رہے گا۔ یہ غیرتصوراتی ہے کہ بجٹ سیشن منعقد نہیں کیا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پختہ ریاست کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

دراصل، 22 فروری کو پنجاب کابینہ نے بجٹ سیشن بلانے کے لئے گورنر کو خط لکھا تھا۔ ابھی تک گورنر نے بجٹ سیشن پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ 23 فروری کو گورنر نے کہا تھا کہ وہ قانونی رائے لیں گے۔ اسی تنازعہ سے متعلق پنجاب حکومت سپریم کورٹ پہنچی ہے۔ پنجاب حکومت نے گورنربنواری لال پروہت سے تین مارچ سے بجٹ سیشن بلانے کی اپیل کی تھی۔ پنجاب حکومت کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے پہلے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ آج گورنر نے یہ حکم دیا ہے کہ سیشن بلایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا- ‘ہم اس لئے آئے ہیں، کیونکہ گورنر نے کچھ بیانات اور شکایت پر سیشن بلانے سے پہلے قانونی مشورہ لینے کی بات کہہ رہے تھے۔ ہم جب سپریم کورٹ آئے تو اب کہہ رہے ہیں کہ سیشن بلایا جا رہا ہے’۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

4 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago