قومی

IAF’s Suryakiran flypast: سومناتھ میں فضائیہ کے سوریہ کرن فلائی پاسٹ نے دلوں کو فخر سے بھر دیا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو بھارتی فضائیہ کی ٹیم کی جانب سے سومناتھ میں پیش کیے گئے شاندار فلائی پاسٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے نے ہر دل کو ’گہری خوشی‘ سے بھر دیا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سومناتھ کی فضاؤں میں فخر، شجاعت اور عقیدت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے لکھا: ’’آج سومناتھ کی فضاؤں نے فخر اور بہادری کے شاندار امتزاج کا مشاہدہ کیا۔ بھارتی فضائیہ کی سوریہ کرن ٹیم نے حیرت انگیز فلائی پاسٹ پیش کیا۔ بھکتی اور شکتی کے اس جذبے نے ہر دل کو گہری خوشی سے بھر دیا۔‘‘

سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے 75 برس مکمل

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔ سومناتھ امرت مہوتسو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مندر کی روحانی اور تہذیبی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا: ’’دادا سومناتھ کے ایک عقیدت مند کے طور پر میں یہاں بے شمار مرتبہ آیا ہوں اور بارہا سر جھکایا ہے، لیکن آج یہاں آتے ہوئے وقت کا یہ سفر ایک روحانی مسرت کا احساس دلا رہا تھا۔‘‘

سومناتھ امرت یاترا کی علامت

وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھگوان مہادیو کے وگرہ پرتشٹھا کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے اور سومناتھ امرت مہوتسو عقیدت، استقامت اور تسلسل کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سومناتھ مندر صدیوں کی تباہی کے باوجود آج بھی ناقابلِ شکست عزم اور تہذیبی طاقت کی علامت ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ پہلی تباہی کے ایک ہزار سال بعد بھی سومناتھ کی عظمت برقرار ہے اور جدید تعمیر کے 75 سال مکمل ہونا محض دو تقریبات نہیں بلکہ ’امر یاترا‘ کا تجربہ ہے۔ سومناتھ مندر بھارت کے بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک ہے اور ملک کی مذہبی و تہذیبی وراثت کی اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

10 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

10 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

11 hours ago