قومی

IAF Confirms Downing of 6 Pak Jets in Op Sindoor: ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن سندور کے دوران 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کی تصدیقی کی، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دیا بیان

بھارتی فضائیہ نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے چھ طیارے تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں پانچ لڑاکا اور ایک بڑا ایئرکرافٹ شامل ہے۔ یہ انکشاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بنگلورو میں ایئر چیف مارشل ایل ایم کاٹری لیکچر کے دوران کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مار گرایا گیا ’’بڑا طیارہ‘‘ پاکستان کا AEW&C (ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم) تھا، جو پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بنا۔ ایئر چیف کے مطابق یہ طیارہ 300 کلومیٹر کے فاصلے سے میزائل حملے کا نشانہ بنا، جو اب تک کا سب سے طویل رینج پر سرزمین سے ہوا میں نشانہ بننے والا واقعہ ہے۔

دریں اثنا ایئر چیف نے روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام کو ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا، جس کے باعث پاکستان بھارتی فضائی حدود میں داخل نہ ہو سکا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بم استعمال کرنے میں ناکام رہا کیوں کہ وہ بھارتی دفاعی نظام کو توڑ نہ سکا۔ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے جیکب آباد اور بھولاری ایئربیسز پر بھی حملے کیے، جن میں امریکی ساختہ F-16 طیارے جو مرمت کے عمل میں تھے، تباہ کر دیے گئے۔ بھولاری میں ایک اور AEW&C طیارہ بھی نشانہ بنا۔

ایئر چیف نے بتایا کہ بھارت کی موثر کارروائی کے بعد پاکستان نے ممکنہ مزید نقصانات کے پیش نظر جنگ بندی کی درخواست کی، جس کے بعد 10 مئی کو جنگ بندی ہوئی۔ انھوں نے ملک کی سیاسی قیادت کی بھی تعریف کی، جنھوں نے فوج کو کارروائی کے لیے مکمل آزادی دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں ’’واضح ہدایات دی گئیں۔ کوئی پابندی نہیں تھی۔ ہم نے خود فیصلہ کیا کہ کارروائی کہاں تک لے جانی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ آپریشن سندور پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

19 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

23 minutes ago

Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…

43 minutes ago

Aircraft Crash Risk: تقریباً 20 سال میں 8,778 اموات، تقریباً 9 فیصد طیارہ حادثات میں پائلٹ کے کردار پر اٹھے سوال

ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…

44 minutes ago