نئی دہلی: ہریانہ کی 90 سیٹوں پر 5 اکتوبر کو ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اب تمام سیاسی جماعتیں 8 اکتوبر کا انتظار کر رہی ہیں جب الیکشن کمیشن آف انڈیا نتائج کا اعلان کرے گا۔ اس سب کے درمیان، نصف درجن سے زیادہ ایگزٹ پولز بتاتے ہیں کہ کانگریس حکومت 10 سال بعد ہریانہ میں واپس لوٹ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کا ہریانہ میں تیسری بار حکومت بنانے کا خواب ادھورا دکھائی دے رہا ہے۔
کئی ایگزٹ پول کانگریس کو ہریانہ میں 60 سے زیادہ سیٹیں دے رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راشد علوی نے اتوار کے روز آئی اے این ایس سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہریانہ میں کانگریس کو 70 سے 75 سیٹیں ملیں تو مجھے تعجب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا، ’’بی جے پی نے ہریانہ میں 10 سالوں میں ایک بھی کام نہیں کیا۔ بی جے پی نے صرف ہندو مسلم سیاست کی۔ بی جے پی کے خلاف عوام میں کافی غصہ ہے۔ ہریانہ میں کانگریس کا طوفان آیا ہوا ہے۔ ہریانہ میں اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو وزیراعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں کہا، ’’انتخابات سے پہلے وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا جاتا، لجسلیٹیو پارٹی کا اجلاس ہوتا ہے، اس کے بعد وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہوتا ہے۔‘‘
’’بی جے پی آئین کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے‘‘، راشد علوی سے جب راہل گاندھی کے اس پوسٹ پر ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، بی جے پی کے جتنے بھی وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہیں، وہ سب آئین سے کھیل رہے ہیں۔ ان کے ایک گورنر کا کہنا ہے کہ سیکولرازم ایک غیر ملکی نظریہ ہے۔ آئین پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتے ہیں لیکن آئین کے خلاف بات کرتے ہیں۔ گجرات کے اندر سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آئین کے ساتھ کھیل نہیں تو اور کیا ہے؟
جب کانگریس لیڈر راشد علوی سے سابق صدر رام ناتھ کووند کے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا، ’’اگر یہ آئین کے خلاف نہیں ہوگا تو پھر آئین میں ترمیم کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے؟ حکومت ہند یہ کیوں کر رہی ہے؟‘‘ کہا جاتا ہے کہ اسی سرمائی اجلاس کے دوران آئین میں ترمیم کیا جائے گا۔ ترمیم کی ضرورت اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب آئین کو تبدیل کرنا ہو یا آئین میں یہ شق موجود نہ ہو۔ حکومت کے پاس ’ون نیشن ون الیکشن‘ کا کوئی بلیو پرنٹ نہیں ہے۔ یہ آئین اور جمہوریت دونوں کا مذاق ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ادھو خیمہ لیڈر اور رکن…
سید سعادت اللہ نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ حکومتیں اور مقامی حکام یہ سمجھیں…
رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ پرفل پٹیل اور پرتاپ سارنائک جو کہہ رہے…
سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ پچھلے 42 سالوں میں آپ کی توانائی…
ٹیم انڈیا چیمپئنس ٹرافی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیل سکتی ہے۔ اس سے…
صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور شفافیت کے علمبردار رتن ٹاٹاکو ملک کبھی فراموش نہیں کرسکتا،…