قومی

I respect Sonia Gandhi’s Tears Shed on Babri Masjid: بابری مسجد کی شہادت پر سونیا گاندھی کے آنسوؤں کا احترام کرتا ہوں: سیم پترودا

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سیم پترودا سے پوچھا گیا کہ سونیا گاندھی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے وقت وہ رو پڑی تھیں۔ کیا ان کی نظر میں یہ واقعہ ’’قومی شرمندگی‘‘ کا باعث تھا؟اس سوال کے جواب میں پترودا نے کہا، ’’میں نے ان کی کتاب ابھی نہیں دیکھی ہے۔ انہیں جو لکھنا ہے، وہ لکھیں گی۔ یہ ان کی کتاب ہے، میں اس پر تبصرہ کرنے والا کون ہوتا ہوں؟ انہوں نے جو کچھ لکھا ہے، میں اس کا احترام کرتا ہوں۔ اگر اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے تو میں ان کا احترام کرتا ہوں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی دوسرے موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے ہوں گے۔‘‘انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو قومی شرمندگی قرار دینے سے متعلق سوال پر براہ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ پترودا نے کہا کہ اس بارے میں ان کی کوئی رائے نہیں ہے اور سونیا گاندھی نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے، اسے اسی تناظر میں پڑھا جانا چاہیے۔

سونیا گاندھی کی زندگی کو محبت، حوصلے اور قربانی کی کہانی قرار دیا

سونیا گاندھی کی کتاب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پترودا نے کہا کہ انہوں نے ابھی کتاب نہیں پڑھی ہے، لیکن ان کے خیال میں یہ محبت، کردار، ملک کے تئیں لگن اور خاندان سے وفاداری کی کہانی ہے۔ یہ ایک ایسی خاتون کے حوصلے کی داستان بھی ہے، جنہوں نے اپنے ملک، زبان، ثقافت، کھانے پینے کی عادات اور خاندان کو پیچھے چھوڑ کر بالکل نئے ماحول میں اپنی پوری زندگی گزاری۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی حوصلے کی کہانی ہے۔ کتنے لوگ ایسا کر سکتے ہیں اور پھر ہندوستان میں ہونے والی تمام تنقیدوں کا سامنا بھی کر سکتے ہیں؟ شہریت سمیت کئی دیگر معاملات پر بھی ان کے خلاف الزامات لگائے گئے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پترودا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ لوگ ایسے شخص کے ساتھ بھی اس طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں، جس نے اپنی ذاتی خوشیوں اور آرام و سکون کی اتنی بڑی قربانی دی ہو۔

سونیا گاندھی کے سفر پر فخر ہے: پترودا

کانگریس رہنما نے کہا کہ انہیں سونیا گاندھی کے زندگی کے سفر پر فخر ہے۔ انہوں نے زبانی حملوں اور مسلسل تنقید کے باوجود اپنے اصولوں پر قائم رہنے اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے سونیا گاندھی کی تعریف کی۔پترودا نے بتایا کہ وہ سونیا گاندھی کی کتاب پڑھنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔ ان کے مطابق، تقریباً 500 صفحات یا اس سے زیادہ کی کتاب لکھنے میں کافی وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود بھی تقریباً 350 صفحات کی ایک کتاب لکھی ہے، اس لیے وہ بخوبی سمجھتے ہیں کہ کتاب لکھنے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کتاب لکھنا ایک ریاضیاتی پہیلی حل کرنے جیسا عمل ہے، جس میں ہر چھوٹے حصے کو مناسب جگہ پر فٹ کرنے، بار بار تبدیلی کرنے اور مختلف انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پترودا کے مطابق، کسی کتاب پر ہونے والی پوری محنت کو سمجھنے کے بجائے اس کے کسی ایک صفحے یا تبصرے کو بنیاد بنا کر تنازع کھڑا کرنا مناسب نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

IIT Kharagpur Medical PG Program: آئی آئی ٹی کھڑگپور کے میڈیکل پی جی پروگرام کو این ایم سی کی منظوری، نیٹ اسکور کی بنیاد پر ملے گا داخلہ

آئی آئی ٹی کھڑگپور ملک کا پہلا انجینئرنگ ادارہ بن گیا ہے جسے میڈیکل پوسٹ…

19 minutes ago

Azam Khan ED Custody Remand: ایس پی لیڈر اعظم خان کی مشکلات میں اضافہ، ای ڈی کو 4 دن کی ریمانڈ، 16 نومبر تک ہوگی پوچھ گچھ

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو غازی آباد کی خصوصی پی ایم…

42 minutes ago

Pappu Yadav Enraged By The Attack on CRPF: کولگام میں سی آر پی ایف پر حملے سے بھڑکے پپو یادو، بولے- 12 سال میں 100 سے زیادہ حملے ہوئے

سونیا گاندھی کی کتاب اور بہار کی سیاست پر بھی آزاد رکن پارلیمنٹ کا اظہار…

1 hour ago