قومی

Hyderabad Exit Poll Result 2024: اسدالدین اویسی کا جلوہ حیدرآباد میں قائم، اے آئی ایم آئی ایم کو مل سکتی ہے کامیابی

Hyderabad Exit Poll Result 2024: تلنگانہ کی سبھی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ایگزٹ پول سامنے آگئے ہیں۔ ہفتہ (یکم جون) کوساتویں مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول ڈکلیئرکئے گئے۔ تلنگانہ کے انتخابی میدان میں برسراقتدارکانگریس، بی جے پی، بی آرایس اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے درمیان سیدھی لڑائی ہے۔ اسدالدین اویسی کی قیادت والی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اپنی پوزیشن برقراررکھ سکتی ہے۔ دراصل، تلنگانہ میں لوک سبھا کی کل 17 سیٹیں ہیں۔ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بی آرایس سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری تھی۔ اس وقت بی آرایس ریاست کے اقتدارپرقابض تھی۔ حالانکہ اس بارریاست میں اقتدارپلٹ گیا اورکانگریس پارٹی کے پاس تلنگانہ کی کمان ہے۔ گزشتہ بارکے مقابلے کانگریس کواپنی کارکردگی میں سدھارکی امید ہے جبکہ بیجے پی اوراے آئی ایم آئی ایم یہاں اچھی کارکردگی کی امید لگائے بیٹھی ہیں۔

اسدالدین اویسی کا دبدبہ برقرار؟

ایگزٹ پول کے مطابق، اسدالدین اویسی حیدرآباد میں اپنا دبدبہ قائم رکھ سکتے ہیں۔ اندازے کے مطابق، اسدالدین اویسی حیدرآباد کی اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ حیدرآباد میں اسدالدین اویسی اوربی جے پی امیدوارمادھوی لتا کے درمیان اہم مقابلہ ہے، لیکن یہاں کانگریس نے بھی امیدواراتارا تھا، لیکن وہ تقریباً مقابلے سے باہرہوسکتا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کو2019 کے مقابلے زیادہ ووٹ بھی ملنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ 2019 میں اے آئی ایم آئی ایم کو2.78 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ 2024 میں 3.56 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ اس طرح سے تقریباً ایک فیصد ووٹ کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

تلنگانہ میں کسے مل رہی ہیں کتنی سیٹیں؟

تلنگانہ کے ایگزٹ پول کی بات کریں تو ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں میں سے برسراقتدارکانگریس کو 7 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی کو 5 سیٹں مل سکتی ہیں۔ جبکہ بی آرایس کو 4 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کو بھی ایک سیٹ ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ تلنگانہ کے ایگزٹ پول کے مطابق حیدرآباد میں اسدالدین اویسی اپنی سیٹ حیدرآباد میں سبقت حاصل کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس کو سب سے زیادہ 40 فیصد ووٹ مل سکتا ہے جبکہ بی آر ایس کے حصے میں 28.77 فیصد، بی جے پی کے حصے میں 21.45 فیصد جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے حصے میں 3.56 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

2019 کے کیا تھے نتائج

سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بی آرایس کو 41.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ 9 سیٹیں ملی تھیں۔ وہیں بی جے پی کو 19.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ چار سیٹیں، کانگریس کو تین سیٹیں ملی تھیں۔ کانگریس کا ووٹ شیئر 29.8 فیصد ووٹ ملا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اے آئی ایم آئی ایم کو 2.8 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ ایک سیٹ ملی تھی۔ تلنگانہ میں 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بی آرایس کو 11 سیٹیں (34.9 فیصد ووٹ کے ساتھ)، کانگریس کو دو سیٹیں (24.7 فیصد)، ٹی ڈی پی کو ایک سیٹ (12.03 فیصد ووٹ)، بی جے پی کو ایک سیٹ (10.05 فیصد ووٹ) اوروائی ایس آرسی پی کوایک سیٹ (13.01 فیصد ووٹ کے ساتھ) ملی تھی۔

 تلنگانہ میں کب ہوئی تھی ووٹنگ؟

واضح رہے کہ تلنگانہ کی سبھی 17 لوک سبھا سیٹوں پرایک ہی مرحلے میں 13 مئی کوووٹنگ ہوئی تھی۔ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ہیں۔ حالانکہ برسراقتدارکانگریس کو بی جے پی، بی آرایس اور اے آئی ایم آئی ایم سے چیلنج مل رہا ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

5 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

31 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago