قومی

پیغمبرمحمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ بری، حیدرآباد کی اسپیشل کورٹ نے سنایا فیصلہ، جانئے پوری تفصیل

پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیزتبصرہ کرنے کے لئے سال 2022 میں درج معاملے میں رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کوحیدرآباد کی اسپیشل کورٹ نے منگل کے روزبری کردیا۔ ایم پی/ایم ایل اے کے لئے بنی اسپیشل کورٹ نے ٹی راجا سنگھ کوبری کردیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے اHydraورمتنازعہ بیان دینے کے بعد انہیں پریوینٹیوڈیٹینشن (پی ڈی) ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد تقریباً دو ماہ تک وہ جیل میں بند تھے۔ قابل ذکرہے کہ ٹی راجا سنگھ اپنے بیانوں کے لئے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں اورانہوں نے گزشتہ سال بی جے پی کا دامن بھی چھوڑدیا ہے۔

پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے کی وجہ سے رکن اسمبلی پرمعاملہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے بیانات کی وجہ سے عوام میں غصہ پھیل گیا تھا۔ حالانکہ ابھی انہیں اسپیشل کورٹ نے بری کردیا ہے۔ ٹی راجا سنگھ کے وکیل کرونا ساگرنے بتایا کہ عدالت نے تسلیم کیا کہ استغاثہ الزامات کوبغیرکسی شک کے ثابت کرنے میں ناکام رہا اورایم ایل اے کوبری کردیا۔ حیدرآباد پولیس کمشنرسی وی آنند کے ذریعہ پریوینٹیوڈیٹینشن (پی ڈی) ایکٹ نافذ کئے جانے کے بعد ٹی راجا سنگھ کو25 اگست 2022 کو گرفتارکیا گیا تھا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے ذریعہ پولیس کمشنرکے حکم کومنسوخ کرنے اورانہیں ضمانت دینے کے بعد انہیں 9 نومبر2022 کوجیل سے رہا کیا گیا تھا۔ توہین آمیزتبصرہ کرنے کے بعد بی جے پی نے ٹی راجا سنگھ کوپارٹی سے معطل کردیا تھا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے دباو میں رکھا گیا جیل: ٹی راجا سنگھ

حیدرآباد کی گوش محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ٹی راجا سنگھ نے عدالت کے فیصلے کوسچائی کی جیت قراردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے دباومیں اس وقت کی حکومت نے پریوینٹیوڈیٹینشن (پی ڈی) ایکٹ نافذ کیا اورانہیں تقریباً 77 دنوں تک جیل میں رکھا۔

عدالت سے سچائی، انصاف اورقانونی کی جیت ہوئی: ایم ایل اے

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، “اس مشکل وقت میں مجھے عدلیہ پرپورا بھروسہ تھا، جیل سے باہرآنے کے بعد میں نے عدالت میں قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ یہ کیس ایم پی/ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں گزشتہ 4 سال سے چل رہا ہے، میں نے ہمیشہ اپنا کیس قانون اورآئین کے دائرے میں رہ کرپیش کیا ہے۔ آج عدالت میں مجھ پرلگائے گئے سبھی الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ یہ سچائی، انصاف اورقانون کی جیت ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

5 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

6 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago